Wording – Ajaiey Imam-e-Zaman(ajtf) – Dasta-e-Imamia 2010-11
صحفہ اول / اردو نوحے / دستہ امامیہ / آجائیے امام زمان(عج)۔

دستہ امامیہ
شاعر: —–
نوحہ خواں : دستہ امامیہ
سال : 2010-2011
کمپوزر : زین عباس
اس کلام کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں
اللھمہ عجل لولیک الفرج
نظروں سے آپ کیوں ہیں نہاں
آبھی جائیے آجائيے امام زمان(عج)۔
دین خدا ہے دشمن دیں کے حصار میں
دلواۓ جلد فتح ہمیں کارزار میں
دم گھٹ رہا ہے ایٹمی گرد و غبار میں
ہر لمحہ کٹ رہا ہے فقط انتظار میں
سینے میں دل ہے غم سے نہاں
آبھی جائیے آجائيے امام زمان
نسل یزید و شمر کے پھر اٹھ رہے ہیں سر
چھایا ہوا ہے خوف دل خاص و عام پر
ہے مومنوں سے برسر پیکار اہل “شر؟”۔
مغموم ہیں فضائيں شریعت ہے نوحہ گر
اے مالک زمین و زماں آبھی جائيے
تر ہورہی ہے خون سے دنیاۓ آب و گل
ابلیس بھی ہے لوگوں کے کرتوت پر خجل
چہرے ہیں زرد ہجر کے مارے ہیں مضمحل
کانوں سے اہل نار کے اب جل رہے ہیں دل
کعبہ سے اٹھ رہا ہے دھواں آبھی جائيے
نظروں سے آپ کیوں ہیں نہاں
آبھی جائیے آجائيے امام زمان
http://www.xainabbas.wordpress.com
No trackbacks yet.