Manqabat – Malik-e-Ashtar – Hasnain Abbas 2010
صحفہ اول / اردو نوحے / مشہور و مــتـفــرق / سبحان اللہ حضرت مالک اشتر
منقبت خواں : حسنین عباس
شاعر: —-
سال: 2010
کمپوزر : زین عباس
اس منقبت کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں
ویڈیو
سبحان اللہ سبحان اللہ
سبحان اللہ سبحان اللہ
جنگ صفین کے سردار تیرا کیا کہنا
حوصلہ وہ دم پیکار تیرا کیا کہنا
تابئہ حیدر کرار تیرا کیا کہنا
پیرو احمد مختارۖ تیرا کیا کہنا
عمر کی تو نے بسر تیغوں کی جھنکاروں میں
کود پڑتا تھا دہکتے ہوۓ انگاروں میں
رزم اور غیضوں کا کہتے ہیں غضنفر تجھ کو
تکتے ہیں خوف سے دارا و سکندر تجھ کو
اہل دل جانتے ہیں عاشق حیدر تجھ کو
بھول سکتے نہیں اے مالک اشتر تجھ کو
سر ہتھیلی پہ رہا تیرا وہ جرار ہے تو
شاہ مرداں کی چمکتی ہوئی تلوار ہے تو
یاعلی کہہ کے جہاں کھینچ لی تو نے شمشیر
ہوگیا ہینچ نگاہوں میں وہ انبوہ کثیر
حملہ کرتے تھے جو مل جل کے ہزاروں بے پیر
سامنے تیرے نہیں چلتی تھی کوئی تدبیر
فوج اعداء کا وہ طوفان وہ صفین کی رات
کلمہ پڑھتا تھا تیرے جوش کا دریائے فرات
تیری تکبیر سے گونج اٹھی زمانے کی فضا
خاک کے ذروں سے پیدا ہوئی حق حق کی صدا
تھی روانی تیری شمشیر کی صد جان وغا
آستیں غیض میں الٹی تو زمانہ الٹا
یاعلی کہہ کے جو قدموں کو جمایا تو نے
رستم و سام کو نظروں سے گرایا تو نے
شرک کو صفحہ ہستی سے مٹانے والے
آتش کفر کے شعلوں کو بجھانے والے
ساز جذبات پہ نغموں کو سنانے والے
آگ بہتے ہوۓ پانی میں لگانے والے
روحیں کھنچتی تھی کشش وہ تیری آواز میں تھی
بات جو بھی تھی وہ ڈوبی ہوئی اعجاز میں تھی
تو وہ صفدر ہے کہ مشہور ہے جرات تیری
جان میدان عمل بن گئ قوت تیری
وہ دو دستی تیری تلوار وہ ضربت تیری
نام سے تیرے ٹپکتی ہے جلالت تیری
شان اسلام بنا حق کا مددگار بنا
زہے تقدیر کہ حیدر کا علمدار بنا
میرے مولا نے تیری تیغ کے جوہر دیکھے
حشر میں سارے زمانے میں رہیں گے چرچے
تیرے حملوں سے صدا کفر کے نقشے بدلے
تیوروں سے تھے نمایاں تیرے دینی جذبے
کفر کی روح تیرے نام سے تھراتی ہے
سامنے آنکھوں کے بجلی سی چمک جاتی ہے
ہر ابھرتے ہوۓ فتنے کو دبایا تو نے
ہر بھڑکتے ہوۓ شعلے کو بجھایا تو نے
بوترابی تھا بڑا زور دکھایا تو نے
اہل دنیا کے کلیجوں کو ہلایا تو نے
تیری ____ نے منہ پھیر دئیے بھالوں کے
دل دہلتے ہيں تیرے نام سے دل والوں کے
سبحان اللہ سبحان اللہ
سبحان اللہ سبحان اللہ
No trackbacks yet.