Wording – Pyarey Bachchon Subh ko uth kar – Shadman Raza 2011

صحفہ اول / اردو نوحے / شادمان رضا / پیارے بچوں صبح کو اٹھ کر

شادمان رضا

شادمان رضا


شاعر : قمر حسنین
مـنـقـبت خواں : شادمان رضا
سال : 2011
کمپوزر : زین عباس
اس مـنـقـبت کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں


اللہ ھو اللہ ھو اللہ
اللہ ھو اللہ ھو اللہ

سورج نکلا تارے بھاگے
دنیا والے سارے جاگے

لا الہ الا اللہ
محمد رسول اللہ
علی ولی اللہ وصی و رسول اللہ و خلیفۃ بلافصل
السلام و علیک یا امام زمان

پیارے بچوں صبح کو اٹھ کر سب سے پہلا کام کرو
کلمہ پڑھو اور سر کو جھکا کر تم مولا کو سلام کرو

ذکر خدا سے کرنا ہوگا بچوں ہر دن کا آغاز
صبح سویرے اٹھ کر تم نے فجر کی پڑھنی ہوگی نماز
حاصل کرنا ہوگا تمہیں قرآں کی تلاوت اعزاز
پڑھنا دعاۓ امام زمانہ سامنے سب کے باآواز
نصرت مولا حق ہے تمہارا حاصل یہ انعام کرو

صبح سویرے جب اٹھنا ہے ہاتھ اور منہ کو دھونا ہے
صبح کو جلدی اٹھ جانا ہے رات کو جلدی سونا ہے
خوش رہنا ہے حب علی میں شاہ کے غم میں رونا ہے
جیسے امام زمانہ چاہیں ویسا ہم کو ہونا ہے
ناصر مولا کی فہرست میں شامل اپنا نام کرو

اچھے بچے وہ ہوتے ہيں جو اسکول کو جاتے ہیں
کاغذ اور قلم کو لے کر لکھنے پڑھنے آتے ہيں
کرتے ہیں استاد کی عزت سامنے سر کو جھکاتے ہیں
سیکھتے جو اچھی باتيں وہ اوروں کو بھی سکھاتے ہیں
چھوٹا بڑا کوئی بھی آۓ بڑھ کر اس کو سلام کرو

حب وطن ہے طاقت اپنی جس سے دشمن ہارا ہے
اس کی خاطر جانیں دی ہیں خون سے اس کو نکھارا ہے
پرچم غازی کے ساۓ میں اپنا پرچم پیارا ہے
ہم ہيں پاکستان کے شہری پاکستان ہمارا ہے
علم کے در سے روشنی لے کر ملک کا روشن نام کرو

کھانا کھاؤ ہاتھ کو دھو کر، کرکے وضو ظہرین پڑھو
کام بہت کرنا ہے تم کو تھوڑا سا آرام کرو
ورزش والے کھیل بھی کھیلو جس سے صحت بہتر ہو
طاقت ور لوگوں کی ضرورت ہوگی آخر مولا کو
ایک حصّہ شبیر کی خاطر ایک علی کے نام کرو

راہ علی پر چلنا ہوگا ساتھ چلے گی حق کی راہ
کام کرو جو دھیان یہ رکھنا دیکھتا ہے ہم کو اللہ
راہ میں چلتے وقت یقینا نیچی رکھنی ہوگی نگاہ
عید کا دن سمجھو اس دن کو جس میں کوئی بھی ہو نہ گناہ
دل نہ کسی کا توڑو بچوں اچھائی ہر گام کرو

رات کو سوتے وقت یہ سوچو آج کا دن کیسے گزرا
نصرت مہدی آخر میں دن بھر تم نے کیا کام کیا
کوئی گناہ ہوا غلطی سے تو کرلو اس کی توبہ
کرکے وضو سونے کو لیٹو پڑھتے رہو کوئی سورہ
خواب میں مولا آجائيں تو تم مولا سے کلام کرو

گالی جھوٹ حسد اور دھوکہ غیبت اچھی بات نہیں
کینہ غصہ نافرمانی غفلت اچھی بات نہیں
مکر و ریاح اور لالچ چوری نفرت اچھی بات نہیں
کام برے اور ان کاموں کی شہرت اچھی بات نہیں
بغض علی سے دور رہو تم حب علی کو عام کرو

یاد کوئی قول معصوم ہو ایک حدیث بھی مذکورہ
ایک زیارت ناحیہ ہے ایک زیارت عاشورہ
سونے سے پہلے پڑھنا ہے قرآں کا کوئی سورہ
شادماں اور قمر کا ہوگا نصرت کا مقصد پورا
ذکر مولا عین عبادت ذکر یہ صبح شام کرو

پیارے بچوں صبح کو اٹھ کر سب سے پہلا کام کرو
کلمہ پڑھو اور سر کو جھکا کر تم مولا کو سلام کرو

    • Majid ali
    • October 13th, 2011

    Nice

    • Abbas Zain
    • October 25th, 2011

    Majid ali :

    Nice

    Iltemas-e-Dua baraey Kul Momineen’o Mominaat

  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

Follow

Get every new post delivered to your Inbox.