Lyrics – Haye Abbas Haye Abbas – Musayyab Ali

صحفہ اول / اردو نوحے / مصیب علی / ہاۓ عباس ہاۓ عباس

نو�ہ خواں مصیب علی
نوحہ خواں مصیب علی


نوحہ : ہائے عباس ہائے عباس علیہ سلام
شاعر : ریحان اعظمی
نوحہ خواں : مصیب علی صاحب بیاض انجمن غمخواران عون و محمد
سال : 1999
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں


یہ نوحہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
ہائے عباس ہائے عباس.rm
(Right Click / Save Target as or copy paste the link into new browser)


عباس ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس
ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس

جلتے خیموں سے صدا آئی سر کرب و بلا
ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس

لو خبر جلد کہ اب بستر سجاد جلا
ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس

تنہا اٹھارہ برادر کی بہن ہے بن میں
نیند کیوں آگئی ہے بھائی بتاؤ رن میں
نیند سے جاگو چھنی زینب مضطر کی ردا
ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس

میرے غازی میرے صفدر میرے میر لشکر
دیکھ بے آس ہے پردیس ميں تیری خواہر
کٹ گيا سبط پیعمبر کا بھی سجدے میں گلا
ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس

بین کرتی ہوئی لاشے پہ چلی آؤں گی
کتنے ناسور کلیجے میں ہے دکھلاؤں گی
میری تقدیر میں کچھ بھی نہیں اشکوں کے سوا
ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس

میرا اکبر میرا قاسم میرا اصغر نہ رہا
دو میرے لال تھے دونوں میں سے کوئی نہ بچا
نہ کوئی بھائی بھتیجا نہ کوئی ہے بیٹا
ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس

بھائیوں سے تو بڑی آس ہوا کرتی ہے
ہر بہن بھائی کے حق میں یہ دعا کرتی ہے
عمر لگ جائے میری زندہ رہے بھائی میرا
ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس

جی کے اب کیا کروں اے بھائی تمہارے غم میں
زندگی گزرے گی زینب کی تیرے ماتم میں
مجھ کو تڑپائے گی اے بھائی تیری یاد صدا
ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس

خالی کوزے لیے بچے ہیں در خیمہ پر
سوء دریا ہے لگی بالی سکینہ کی نظر
کہتی ہے بچوں سے آتے ہیں ابھی میرے چچا
ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس

نوحہ ریحان یہ زینب کا تھا بعد عباس
کیوں نہیں کرتے ہو عباس ہمارا احساس
قافلہ بے سروسامانی سوء شام چلا
ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس ہائے عباس

شائع کردہ

7 خیالات “Lyrics – Haye Abbas Haye Abbas – Musayyab Ali” پہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s