Lyrics – Yeh Mah-e-Muharram hai Ayam-e-Aza hain – Ali Shanawar ‘o Ali Jee 2009

صحفہ اول / اردو نوحے / علی شناور علی جی / یہ ماہ محرم ہے یہ ایام عزا ہیں

نو�ہ خواں سید ندیم رضا سرور
نوحہ خواں سید ندیم رضا سرور
نوحہ خواں علی شناور و علی جی
نوحہ خواں علی شناور و علی جی


شاعر : ریحان اعظمی
نوحہ خواں : فرزندان ندیم رضا سرور علی شناور و علی جی
سال : 2009
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں

یہ نوحہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
یہ ماہ محرم ہے ایام عزا ہے.MP3
(Right Click / Save Target as or copy paste the link into new browser)


ارض کربلا ارض نینوا
ارض کربلا ارض نینوا
یہ ماہ محرم ہے یہ ایام عزا ہیں
ماتم یہ محمدۖ  کے نواسے کا بپا ہے

اس ماہ میں لوٹی گئ زہرا کی کمائ
تلوار محمدۖ  کے نواسے پہ چلائ
اس ماہ میں جبرئیل سے نوحہ یہ سنا ہے
ماتم یہ محمدۖ  کے نواسے کا بپا ہے

یہ ماہ محرم ہے یہ ایام عزا ہیں
ماتم یہ محمدۖ  کے نواسے کا بپا ہے

اس ماہ محرم نے قیامت یہ دکھائ
اس چاند نے صغرا کو خبر جاکے سنائ
ویران مدینہ ہے بسی کرب و بلا ہے
ماتم یہ محمدۖ  کے نواسے کا بپا ہے

یہ ماہ محرم ہے یہ ایام عزا ہیں
ماتم یہ محمدۖ  کے نواسے کا بپا ہے

اس ماہ میں سادات نے دن کیسے گزارے
معصوموں کو پانی نہ ملا نہر کنارے
کیا ظلم محمدۖ  کے گھرانے نے سہا ہے
ماتم یہ محمدۖ  کے نواسے کا بپا ہے

یہ ماہ محرم ہے یہ ایام عزا ہیں
ماتم یہ محمدۖ  کے نواسے کا بپا ہے

جب چاند محرم کا نظر آتا ہے ہم کو
سجتا ہے عزاخانہ تو یاد آتا ہے ہم کو
اس ماہ میں خوں آل محمد کا بہا ہے
ماتم یہ محمدۖ  کے نواسے کا بپا ہے

یہ ماہ محرم ہے یہ ایام عزا ہیں
ماتم یہ محمدۖ  کے نواسے کا بپا ہے

عاشور کا دن بھول نہ پاۓ گا زمانہ
لوٹا گیا اس روز محمدۖ کا گھرانہ
اس روز سے دنیا میں بچھی فرش عزا ہے
ماتم یہ محمدۖ  کے نواسے کا بپا ہے

یہ ماہ محرم ہے یہ ایام عزا ہیں
ماتم یہ محمدۖ  کے نواسے کا بپا ہے

کیا حوصلے ماؤں کے تھے کیا شیر تھے بچے
وہ مقصد زہرا کی یہ حیدر کے ارادے
ان ماؤں سے بچوں سے بنی خاک شفا ہے
ماتم یہ محمدۖ  کے نواسے کا بپا ہے

یہ ماہ محرم ہے یہ ایام عزا ہیں
ماتم یہ محمدۖ  کے نواسے کا بپا ہے

وہ عون و محمد علی اکبر علی اصغر
وہ قاسم نوشاہ وہ عباس دلاور
مقتل انہی شہزادوں کے زخموں سے سجا ہے
ماتم یہ محمدۖ  کے نواسے کا بپا ہے

یہ ماہ محرم ہے یہ ایام عزا ہیں
ماتم یہ محمدۖ  کے نواسے کا بپا ہے

ہوں سرور و ریحان شناور کہ علی جی
ہے نوکری ورثے میں حسین ابن علی کی
آواز و قلم دونوں اسی در کی عطا ہے
ماتم یہ محمدۖ  کے نواسے کا بپا ہے

یہ ماہ محرم ہے یہ ایام عزا ہیں
ماتم یہ محمدۖ  کے نواسے کا بپا ہے
ارض کربلا ارض نینوا
ارض کربلا ارض نینوا

شائع کردہ

6 خیالات “Lyrics – Yeh Mah-e-Muharram hai Ayam-e-Aza hain – Ali Shanawar ‘o Ali Jee 2009” پہ

  1. Asslamualekum Nadeem uncle my self sayyeda mariyam Hassan Naqvi and I am 14 years old from roorker in uttrakhand at india . first of all I like to call u mammu jaan mammu jaan your sons ali shanawar and ali Ji like my brothers. Let me tell you I am and my all family members your big big fan and your all nohy are very fabyulass and intresting and I want your phone number and come to roorkee plzzzzz may god bless you and keep it up and have a nice day

  2. Aslam U Alikum YA ALI MADAD

    Nadeem uncle im 13 years old girl from quetta
    Nadeem uncle i like to call u mamo jan
    mamo jan ur both children means my brothers have very good voice and i like them and i love u mamo jan
    mamo jan i want ur number and plz come to Quetta i am ur very big fan

    Mamo jan meri taraf se ap sab ko salam.. MOLA SALAMAT RAKHEY
    AEEEEEEEEEN

    1. Reply to Fatimah Ali,
      Thank you for posting your comment.. the Online Farsh-e-Aza has no any official connection with Syed Nadeem Sarwar if you want to write anything to him then please visit official website of Syed Nadeem Raza Sarwar http://www.nadeemsarwar1.com

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s