Lyrics – Bibiyan Reh Gayeen – Nadeem Sarwar 2009

صحفہ اول / اردو نوحے / سید ندیم رضا سرور / بیبیاں رہ گئيں

نو�ہ خواں سید ندیم رضا سرور
نوحہ خواں سید ندیم رضا سرور


شاعر : ریحان اعظمی
نوحہ خواں : ندیم رضا سرور
سال : 2009
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں

یہ نوحہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
بیبیاں رہ گئيں.MP3
(Right Click / Save Target as or copy paste the link into new browser)


سوگیا لشکر سوگیا لشکر
اے شام غریباں اے شام غریباں
سوگیا لشکر سوگیا لشکر
بیبیاں رہ گئيں ‘ بیبیاں رہ گئيں
جلتے ہوۓ خیموں کی بجھتی راکھ پر
بیبیاں رہ گئيں ‘ بیبیاں رہ گئيں

دل سے لگاۓ داغ بہتر نوحہ گر
بیبیاں رہ گئيں ‘ بیبیاں رہ گئيں
جلتے ہوۓ خیموں کی بجھتی راکھ پر
بیبیاں رہ گئيں ‘ بیبیاں رہ گئيں

شام غریباں سے کچھ پہلے
جھولا چادر بستر تھا
پہلو میں ہمشکل پیعمبر
گود میں ماں کی اصغر تھا
گودیاں خالی مانگیں اجڑی بے پسر
بیبیاں رہ گئيں ‘ بیبیاں رہ گئيں

جلتے ہوۓ خیموں کی بجھتی راکھ پر
بیبیاں رہ گئيں ‘ بیبیاں رہ گئيں

ہاں یہ ابوطالب کا کنبہ
بیٹیاں ساری حیدر کی
عظمت زہرا عظمت مریم
عزت تھیں پیغمبرۖ کی
چادریں مانگتی نام پیعمبر دربدر
بیبیاں رہ گئيں ‘ بیبیاں رہ گئيں

جلتے ہوۓ خیموں کی بجھتی راکھ پر
بیبیاں رہ گئيں ‘ بیبیاں رہ گئيں

ڈھلتا سورج سوچ رہا ہے
وقت سحر کیا منظر تھا
محو عبادت زیر علم شبیر کا سارا لشکر تھا
سوگیا لشکر جاگنے والی رات بھر
بیبیاں رہ گئيں ‘ بیبیاں رہ گئيں

جلتے ہوۓ خیموں کی بجھتی راکھ پر
بیبیاں رہ گئيں ‘ بیبیاں رہ گئيں

دریا موجیں مار رہا ہے
پیاس ابھی تک باقی ہے
شاید غازی لوٹ کے آۓ
آس ابھی تک باقی ہے
دیکھ ذرا زینب کے برادر جاگ کر
بیبیاں رہ گئيں ‘ بیبیاں رہ گئيں

جلتے ہوۓ خیموں کی بجھتی راکھ پر
بیبیاں رہ گئيں ‘ بیبیاں رہ گئيں

کوئ نہیں جو پوچھ لے آکر
کیا ہوئ زینب تیری چادر
تیرے تو تھے اٹھارہ بردار
کیوں ہے اکیلی پہرے پر
ہمسفر مقتول ہوۓ سب ہمسفر
بیبیاں رہ گئيں ‘ بیبیاں رہ گئيں

جلتے ہوۓ خیموں کی بجھتی راکھ پر
بیبیاں رہ گئيں ‘ بیبیاں رہ گئيں

سوچو ذرا ریحان و سرور
شام غریباں کا وہ منظر
چاک گریباں آۓ جو حیدر
دیکھ کے زینب کو پہرے پر
رو ديۓ حیدر خیمے مقتل دیکھ کر
بیبیاں رہ گئيں ‘ بیبیاں رہ گئيں

جلتے ہوۓ خیموں کی بجھتی راکھ پر
بیبیاں رہ گئيں ‘ بیبیاں رہ گئيں

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s