Lyrics – Ammu Janam – Fatemah Ladak 2009

صحفہ اول / اردو نوحے / فاطمہ لدک / عمو جانم

Fatemah Ladak
Fatemah Ladak


شاعر : تکلم
نوحہ خواں : فاطمہ لدک
سال : 2009
کمپوزر : زین عباس
یہ نوحہ نامکمل کمپوز کیا گیا کیونکہ فارسی اشعار چھوڑ کر صرف اردو اشعار ہی کمپوز کیے گئے ہیں اور اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں

یہ نوحہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
عمو جانم عمو جانم.MP3
(Right Click / Save Target as or copy paste the link into new browser)


عمو جانم عمو جانم عمو جان
عمو جانم عمو جانم عمو جان

عمو جانم عمو جانم عمو جان
عمو جانم عمو جانم عمو جان

غضب کیسا الہی ہوگیا ہے
حرم کا قافلہ لٹ کر چلا ہے
گلا رسی میں باندھا جارہا ہے
سکینہ کے لبوں پر یہ صدا ہے

عمو جانم عمو جانم عمو جان
عمو جانم عمو جانم عمو جان

ستم گر کے طمانچوں سے بچالو
ذرا بیکس کو پہلو میں چھپالو
دوبارہ لوٹ کر آنا ہے مشکل
گلے اپنے سکینہ کو لگا لو

عمو جانم عمو جانم عمو جان
عمو جانم عمو جانم عمو جان

مجھے حیرت ہے اب تک جی رہی ہوں
میرے بابا کہیں ہیں میں کہیں ہوں
تمہیں تو نیند آئ علقمہ پر
تمہارے بعد میں سوئ نہیں ہوں

عمو جانم عمو جانم عمو جان
عمو جانم عمو جانم عمو جان

عماری میں ہمیں آکر بٹھا دو
چلے بازار مرنے کی دعا دو
مجھے پانی نہیں درکار لیکن
پھوپی اماں کی چادر تو دلادو

عمو جانم عمو جانم عمو جان
عمو جانم عمو جانم عمو جان

حرم بھی رو رہے تھے ساتھ مل کر
لکھوں کیسے قیامت کا وہ منظر
تکلم کانپتی تھی لاش غازی
یہ نوحہ تھا یتیمہ کے لبوں پر

عمو جانم عمو جانم عمو جان
عمو جانم عمو جانم عمو جان

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s