Lyrics – Jab Rida Sar Se Chini – Mir Hassan Mir 2008

صحفہ اول / اردو نوحے / میر حسن میر / جب ردا سر سے چھنی

میر حسن میر
میر حسن میر

شاعر : ریحان اعظمی
نوحہ خواں : میر حسن میر
سال : 2008
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں

یہ نوحہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
جب ردا سر سے چھنی.MP3
(Right Click / Save Target as or copy paste the link into new browser)


ہاۓ میرے عباس ‘ ہاۓ میرے عباس
ہاۓ میرے عباس ‘ ہاۓ میرے عباس

جب ردا سر سے چھنی
میں صدا دیتی رہی
تو نہ آیا غازی

آل عمران کہاں ‘ اور زندان کہاں
لے بہن قید ہوئ ‘ تو نہ آیا غازی

جب ردا سر سے چھنی
میں صدا دیتی رہی
تو نہ آیا غازی

ہم کو پانی نہ ملے ‘ تیری خوشبو تو رہے
تیرے بازو نہ کٹیں ‘ چاہے مشکیزہ چھدے
یہ مگر ہو نہ سکا ‘ تیرے بازو ہیں جدا
ہم پہ ہے تشنہ لبی ‘ تو نہ آیا غازی

جب ردا سر سے چھنی
میں صدا دیتی رہی
تو نہ آیا غازی

دھوپ میں تو تھا شجر ‘ تجھ سے آباد تھا گھر
ہے برہنہ میرا سر ‘ کیا نہیں تجھ کو خبر
اے علمدار وفا ‘ اس بہن کو با خدا
تجھ سے ڈھارس تھی بڑی ‘ تو نہ آیا غازی

جب ردا سر سے چھنی
میں صدا دیتی رہی
تو نہ آیا غازی

آگئ شام علم ‘ لٹ گۓ اہل حرم
ریت پر جلتی ہوئ ‘ ہوگيا ٹھنڈا علم
پرسہ دینے کے لیے ‘ تجھ سے ملنے کے لیے
آگۓ بابا علی ‘ تو نہ آیا غازی

جب ردا سر سے چھنی
میں صدا دیتی رہی
تو نہ آیا غازی

کیا کہوں شیر میرے ‘ بے ردا ہم کو لیے
یہ مسلماں سارے ‘ شہر در شہر گۓ
خلقت کوفہ کبھی ‘ خلقت شام کبھی
بارہاں ہم پہ ہنسی ‘ تو نہ آیا غازی

جب ردا سر سے چھنی
میں صدا دیتی رہی
تو نہ آیا غازی

کتنی بے بس تھی بہن ‘ اے شہنشاہ وفا
نام لے لے کہ میرا ‘ جب یہ ظالم نے کہا
ناز تھا جس پہ تجھے ‘ اب بلاؤ نہ اسے
اور میں روتی رہی ‘ تو نہ آیا غازی

جب ردا سر سے چھنی
میں صدا دیتی رہی
تو نہ آیا غازی

قید خانے میں خزاں  ‘ جب سکینہ کو ملی
دے کے کرتے کا کفن ‘ بچی دفنائ گئ
اس گھڑی نام تیرا ‘ صورت ناد علی
بس میں دہراتی رہی ‘ تو نہ آیا غازی

جب ردا سر سے چھنی
میں صدا دیتی رہی
تو نہ آیا غازی

رویا ریحان قلم ‘ کرکے یہ بات رقم
خون میں ڈوب گیا ‘ میرے غازی کا علم
زخمی زینب کا جگر ‘ خوں فشاں شاہ کا سر
آۓ خیموں میں شقی ‘ تو نہ آیا غازی

جب ردا سر سے چھنی
میں صدا دیتی رہی
تو نہ آیا غازی

شائع کردہ

7 خیالات “Lyrics – Jab Rida Sar Se Chini – Mir Hassan Mir 2008” پہ

  1. اللهم صل على محمد وآل محمد وعجل فرجهم الشريف
    اللهم صل على محمد وآل محمد وعجل فرجهم الشريف
    اللهم صل على محمد وآل محمد وعجل فرجهم الشريف
    جزاكم الله خيرا آمييييين
    رحم الله والديكم

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s