Lyrics – Mera Abbas Abhi Zinda Hai – Mahum, Saania & Adeeya Hashim (Ghamkhuran-e-Sakina) UK

صحفہ اول / اردو نوحےماہم، ثانیہ، ادعیہ ہاشم (غمخواران سکینہ)۔ / میرا عباس ابھی زندہ ہے

Mahum Saania & Adeeya Hashim (Ghamkhuran-e-Sakina) UK
Mahum Saania & Adeeya Hashim (Ghamkhuran-e-Sakina) UK


شاعر : —–
نوحہ خواں :

Mahum, Saania & Adeeya Hashim (Ghamkhuran-e-Sakina) UK
سال : 2009
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں

ہاۓ عباس ہاۓ عباس
ہاۓ عباس ہاۓ عباس
ہاۓ عباس ہاۓ عباس

کون چھینے گا میرے سر سے ردا
میرا عباس ابھی زندہ ہے

کون خیموں کو جلاۓ گا بھلا
میرا عباس ابھی زندہ ہے

میرے عباس کا مشہور ہے یہ جاہ و ہشم
میرا عباس تو ہے آل محمد کا بھرم
جانتے ہیں یہ سبھی اہل جفا
میرا عباس ابھی زندہ ہے

ثانی حیدر کرار ہے غازی میرا
شہہ کے لشکر کا علمدار ہے غازی میرا
میری مادر میرے بابا کی دعا
میرا عباس ابھی زندہ ہے

چھوڑ کر اپنا وطن اس کے سہارے آئی
تھی خبر ساتھ ہے عباس میرا بھائ
مجھ کو کس بات کی ہو فکر بھلا
میرا عباس ابھی زندہ ہے

کس کی جرات ہے جو خیموں کی طرف دیکھ سکے
کون ایسا ہے جو آکر میری چادر چھینے
ہاتھ کٹ جاۓ گا جو آگے بڑھا
میرا عباس ابھی زندہ ہے

ہے شقی کون سکینہ کے جو در چھین سکے
ہے لعیں کون جو بچی کو طمانچے مارے
میری معصوم سکینہ کا چچا
میرا عباس ابھی زندہ ہے

میرے عباس کے ساۓ میں تو شبیر چلے
کیسے ممکن ہے کہ شبیر پہ شمشیر چلے
بازوۓ شاہ عمم شاہ وفا
میرا عباس ابھی زندہ ہے

دشمن شہہ کے لہو سے یہ ڈبو دے گا جہاں
مل نہ پاۓ گا ستم گر کو کہيں جاۓ اماں
شہہ کو بے کس نہ سمجھنا اعداء
میرا عباس ابھی زندہ ہے

شہہ نے تلوار اٹھانے کی اجازت بھی نہ دی
صفدر خستہ جگر قتل ہوا شیر جری
بے خبر دیتی تھیں زینب یہ صدا
میرا عباس ابھی زندہ ہے

میرا عباس ابھی زندہ ہے
میرا عباس ابھی زندہ ہے
میرا عباس ابھی زندہ ہے
میرا عباس ابھی زندہ ہے

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s