Lyrics – Haye Main Kya Karun – Mahum, Saania & Adeeya Hashim (Ghamkhuran-e-Sakina) UK

صحفہ اول / اردو نوحےماہم، ثانیہ، ادعیہ ہاشم (غمخواران سکینہ)۔ / ہاۓ میں کیا کروں

Mahum Saania & Adeeya Hashim (Ghamkhuran-e-Sakina) UK
Mahum Saania & Adeeya Hashim (Ghamkhuran-e-Sakina) UK


شاعر : فخری میرٹھی (بھارت)۔
نوحہ خواں :

Mahum, Saania & Adeeya Hashim (Ghamkhuran-e-Sakina) UK
سال : 2009
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں


بیٹا شہید ظلم ہے
بیٹی اسیر ہم
اک ماں کے دل پہ ہے یہی
سب سے بڑا ستم
ہوکر اسیر جب چلی
زینب جگر فگار
یہ سوچتی تھی مادر
شبیر بار بار
ہاۓ میں کیا کروں
ہاۓ میں کیا کروں

زینب کے ساتھ ساتھ سوۓ شام جاؤں میں
یا لاشئہ حسین پہ آنسو بہاؤں میں
ہاۓ میں کیا کروں

زینب ہے اس طرف کے جو ہے میرے دل کا چین
اور اس طرف ہے میرا وہ ہی لاڈلہ حسین
بندھے کفن بھی کھول کے جس کو کیا تھا پیار
ہاۓ میں کیا کروں

یہ آسمان کیوں نہ زمیں میں سمٹ گیا
بے چین ہو کے دل میرا ٹکڑوں میں بٹ گیا
بیٹی ہے بے دیار تو بیٹا ہے بے مزار
ہاۓ میں کیا کروں

بیٹے کو ہاۓ میرے کفن تک ملا نہیں
بیٹی کا حال یہ ہے کہ سر پر ردا نہیں
میں ماں ہو میرے دل کو کہاں آۓ گا قرار
ہاۓ میں کیا کروں

میں پرسہ دینے جاؤں نجف میں علی کے پاس
یا پھر مدینے جا کے میں روؤں نبی کے پاس
کس کس کا غم بتاؤں اکیلی ہوں سوگوار
ہاۓ میں کیا کروں

زینب کے ساتھ ساتھ سوۓ شام جاؤں میں
یا لاشئہ حسین پہ آنسو بہاؤں میں
ہاۓ میں کیا کروں

بیٹی رہے گی ظلم کے جنگل میں کس طرح
اس لال کو میں چھوڑ دوں مقتل میں کس طرح
آئی ہوں جس کے واسطے میں چھوڑ کر مزار
ہاۓ میں کیا کروں

دل سے لگا کے رکھا تھا جس دل کے چين کو
پالا تھا چکی پیس کے جس نور عین کو
اس لاڈلے کے جسم پہ ہیں زخم بے شمار
ہاۓ میں کیا کروں

فخری قلم لرزتا ہے تحریر کیا کریں
اور دختران ہاشم دلگیر کیا کریں
کانوں میں گونجتی ہے جو زہرا کی یہ پکار
ہاۓ میں کیا کروں

زینب کے ساتھ ساتھ سوۓ شام جاؤں میں
یا لاشئہ حسین پہ آنسو بہاؤں میں
ہاۓ میں کیا کروں

شائع کردہ

ایک خیال “Lyrics – Haye Main Kya Karun – Mahum, Saania & Adeeya Hashim (Ghamkhuran-e-Sakina) UK” پہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s