Lyrics – Merey Bhaiya Abbas(a.s) – Hussain Jari

صحفہ اول / اردو نوحے / حسین جری / میرے بھیا عباس

حـسین جـری
حـسین جـری

نوحہ خواں : حسین جری
سال : —-
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں

بولے شبیر میری بالی سکینہ کی آس
میرے بھیا عباس – میرے بھیا عباس

آج ہوتا ہے غریبی کا ہمیں بھی احساس
میرے بھیا عباس – میرے بھیا عباس

ہم نے تو گود میں بچپن سے کھلایا ہے تمہیں
لڑکھڑاتے ہوۓ چلنے میں سنبھالا ہے تمہیں
شانہ بالوں میں کیا تو کبھی پہنایا لباس
میرے بھیا عباس – میرے بھیا عباس

حق سے مانگا ہے علی نے تمہیں نصرت کے لیے
حملہ کفر سے سرور کی حفاظت کے لیے
تم چلے جاؤ گے تو کون ہے شبیر کے پاس
میرے بھیا عباس – میرے بھیا عباس

پانی لانے کے لیے تم گۓ سوۓ دریا
کیا قیامت ہے ملی لاش تمہاری بھیا
کون اب جاکے بجھاۓ گا سکینہ کی پیاس
میرے بھیا عباس – میرے بھیا عباس

بات پانی کی نہیں بچے بہل جائيں گے
پڑھ کے بتلاؤ کے جب ہم نہ تمہیں پائيں گے
کس کو لپٹا کے بجھاؤں گا میں سینے کی پیاس
میرے بھیا عباس – میرے بھیا عباس

کوئ تدبیر کرو پیاس بجھانے کی ذرا
مشک کے ساتھ بندھی ہے میرے بچوں کی آس
میرے بھیا عباس – میرے بھیا عباس

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s