Lyrics – Sipha’e Mehdi(a.s) Aao Chalein Karbala – Ali Safdar

صحفہ اول / اردو نوحے / علی صفدر / سپاہ مہدی

علی صفدر

نوحہ خواں : علی صفدر
سال : 2009
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں

یہ نوحہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
آو چلیں کربلا.MP3
(Right Click / Save Target as or copy paste the link into new browser)

صلی علی محمدۖ یارآن امام خوش آمد
صلی علی محمدۖ یارآن امام خوش آمد
صلی علی محمدۖ یارآن امام خوش آمد

سپاہ مہدی ‘ سپاہ مہدی
سپاہ مہدی ‘ سپاہ مہدی
سپاہ مہدی ‘ سپاہ مہدی

کعبہ سے اٹھی صدا
وقت ظہور آگیا
مل کے سب اہل عزا
آؤ چلیں کربلا

صلی علی محمدۖ یاران امام خوش آمد
صلی علی محمدۖ یاران امام خوش آمد

ناصران باوفا آگۓ ایران سے
چھوڑ کے گھر کو چلے لوگ ہندوستان سے
فتح و نضہت کے لیے نکلے ہیں لبنان سے
حوصلہ کرکے چلے ہم بھی پاکستان سے

بن گئ فوج خدا آؤ چلیں کربلا

سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی
سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی

کعبہ سے اٹھی صدا وقت ظہور آگیا
آؤ چلیں کربلا

سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی
سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی

نصرت حق کو چلا ماتمی یہ قافلہ
علم و عمل مل گۓ عزم حسینی ملا
چل پڑے اہل عزا پرچم غازی کھلا
کامیابی کی دعا دے رہی ہیں فاطمہ
ناصران باوفا آؤ چلیں کربلا

سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی
سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی

کعبہ سے اٹھی صدا وقت ظہور آگیا
آؤ چلیں کربلا

سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی
سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی

خون شہیدان حق دین کی ہیں زیب و زین
منتظر وقت ہیں فاطمہ کے نور عین
دو جہاں کی سلطنت دیں گے شاہ مشرقین
حوصلہ دیں گے ہمیں اب بھی زندہ ہیں حسین
ہم بھی پائيں گے بقا
آؤ چلیں کربلا

سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی
سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی

کعبہ سے اٹھی صدا وقت ظہور آگیا
آؤ چلیں کربلا

سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی
سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی

راہ کے بھٹکوں کو ہم پیار سے سمجھائيں گے
امن و اماں کا نشاں ہر جگہ لہرائيں گے
صبر و رضا کا سبق دہر میں پھیلائيں گے
جتنے دہشت گرد ہیں آپ ہی مرجائیں گے
بن رہا ہے حوصلہ آؤ چلیں کربلا

سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی
سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی

کعبہ سے اٹھی صدا وقت ظہور آگیا
آؤ چلیں کربلا

سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی
سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی

ہوگيا مغلوب دیں چھا گئی ہے شیطنت
حد سے آگے بڑھ گئی ظالموں کی سلطنت
عزم حسینی لیے جب بڑھے گی معرفت
جیتے گا دین خدا ہارے گی صیہونیت
ختم ہو یہ سلسلہ آؤ چلیں کربلا

سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی
سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی

کعبہ سے اٹھی صدا وقت ظہور آگیا
آؤ چلیں کربلا

سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی
سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی

سارے مسلماں ہوں ایک حق سے ناطہ جوڑ دو
علم و عمل ساتھ لو ضبط کو پیچھے چھوڑ دو
ماتم شبیر سے موت کا رخ موڑ دو
روکتے ہوں جو عزا ہاتھ ایسے توڑ دو
ظلم کو کرنے فنا آؤ چلیں کربلا

سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی
سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی

کعبہ سے اٹھی صدا وقت ظہور آگیا
آؤ چلیں کربلا

سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی
سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی

عالم غربت ہے یہ کوئ بھی یاور نہیں
دشت میں نتہا ہیں شہہ کوئ بھی لشکر نہيں
حر دلاور نہیں ساتھ بردار نہيں
عون و محمد نہيں قاسم و اکبر نہیں
شاہ نے دی ہے صدا آؤ چلیں کربلا

سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی
سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی

کعبہ سے اٹھی صدا وقت ظہور آگیا
آؤ چلیں کربلا

سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی
سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی

سینہ اکبر میں ہے ایک نیزہ آج بھی
کربلا کی خاک پر ایک لاشہ آج بھی
گردن اصغر کا ہے زخم تازہ آج بھی
جھولتا ہے آگ میں ایک جھولا آج بھی
مائيں ہیں محو دعا آؤ چلیں کربلا

سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی
سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی

کعبہ سے اٹھی صدا وقت ظہور آگیا
آؤ چلیں کربلا

سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی
سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی

جتنا بھی روۓ قمر کہتا ہے دل کم ہے یہ
سوگ ہے یہ عاشور کا شام کا ماتم ہے یہ
کب ملے منزل ہمیں قیدیوں کا غم ہے یہ
مادر شبیر کے زخم کا مرہم ہے یہ
مل کے سب اہل عزا آؤ چلیں کربلا

سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی
سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی

کعبہ سے اٹھی صدا وقت ظہور آگیا
آؤ چلیں کربلا

سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی
سپاہ مہدی ‘سپاہ مہدی

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s