Lyrics – Haye Qayamat Ka Hai Samaa – Anjuman-e-Shabab’ul-Momineen

صحفہ اول / اردو نوحے / انجمن شباب المومنین / ہاۓ قیامت کا ہے سماء

انجمن شباب المومنین
انجمن شباب المومنین


نوحہ خواں:ناصر اصغر پارٹی
انجمن شباب المومنین
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں


ہاۓ قیامت کا ہے سماں
چھانے لگی شام غریباں

ہاۓ قیامت کا ہے سماں
ہاۓ قیامت کا ہے سماں

خیمہ سادات سے اٹھا دھواں
ہاۓ قیامت کا ہے سماں

ڈھل گیا دن ختم لڑائ ہوئ
موت کی خاموشی ہے چھائ ہوئ
چاک گریبان خدائ ہوئ
خاک بسر فاطمہ جائ ہوئ
لرزی زمیں کانپ اٹھا آسماں

نور نظر راج دلارے گۓ
زینب دلگیر کے پیارے گۓ
شاہ کے انصار بھی مارے گۓ
ناز تھا جن پر وہ سہارے گۓ
ڈھونڈ لیا موت نے یہ کارواں

خوں میں ہے تر شیر جری کا علم
ہوگيا شبیر کا سر بھی قلم
خوشیاں منانے لگی فوج ستم
غم سے تباہ حال ہیں اہل حرم
لٹ گئ کونین کی شہزادیاں

عون و محمد نہیں اکبر نہیں
سرور و عباس دلاور نہیں
ہاۓ کوئ مونس و یاور نہیں
خیمے نہیں مقنع و چادر نہیں
دشت میں ہیں آل نبی بے آماں

مادر اکبر کا عجب حال ہے
دیتا ہے جب کوئ تسلی اسے
کہتی ہے دل تھام کے روتے ہوۓ
کھو گۓ اس بن میں سہارے میرے
مرگیا ہاۓ میرا کڑیل جواں

ماں ہوں ہر اک رنج اٹھاؤں گی میں
روتے ہوۓ خود چلی جاؤں گی میں
ڈھونڈ کے بے شیر کو لاؤں گی میں
اس کے بناء جی نہیں پاؤں گی میں
رہ گيا ہاۓ میرا بچہ کہاں

ہاۓ یہ بیچارگی یہ بے کسی
دیتا نہیں اس کو دلاسہ کوئ
درمیاں لاشوں کے اکیلے کھڑی
کہتی ہے بچی کوئ سہمی ہوئ
ڈھونڈنے جاؤں تمہیں بابا کہاں

ہے یہ گوہر عظمت بنت علی
سب کو سنبھالا بھی حفاظت بھی کی
شم میں شاہ دیں کے بھی روتی رہی
مامتا پہ آنچ بھی آنے نہ دی
ماں تو ہے بس عون و محمد کی ماں

خیمہ سادات سے اٹھا دھواں
ہاۓ قیامت کا ہے سماں

ہاۓ قیامت کا ہے سماں
ہاۓ قیامت کا ہے سماں

شائع کردہ

ایک خیال “Lyrics – Haye Qayamat Ka Hai Samaa – Anjuman-e-Shabab’ul-Momineen” پہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s