Lyrics – Alwida Alwida Alwida Aey Hussain(a.s) – Sachey Bhai

صحفہ اول / اردو نوحے / علی محمد رضوی سچے / الوداع الوداع الوداع اے حسین

علی محمد رضوی سچے بھائ
علی محمد رضوی سچے بھائ

شاعر: ——-
نوحہ خواں: علی محمد رضوی سچے بھائ
سال : ——–
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں


مرحبا مرحبا مرحبا اے حسین

جس نے سر تیری چوکھٹ پہ خم کردیا
بندگی کا سلیقہ اسے آگیا
الماں زیر خنجر وہ سجدہ تیرا
رو کے احمدۖ نے جنت سے دی یہ صدا

مرحبا مرحبا مرحبا اے حسین

جو تیرے نقش پا پر ہوا گامزن
اس کو ہو کیا بھلا خوف زار و رسن
وہ سکھایا ہے مرنے کا تو نے چلن
دے دیا موت کو زیست کا —

مرحبا مرحبا مرحبا اے حسین

کیوں فرشتوں نے آدم کو سجدہ کیا
روز عاشور عالم سے روشن ہوا
کند خنجر تلے رکھ کے سوکھا گلا
تو نے انسانیت کا بھرم رکھ لیا

مرحبا مرحبا مرحبا اے حسین

زندگی کو سپرد قضا کردیا
جو فنا تھی اسی کو بقا کردیا
اس طرح حق سے وعدہ وفا کردیا
ہر خوشی کو رضاۓ خدا کردیا

مرحبا مرحبا مرحبا اے حسین

بک رہا تھا سر عام جب آدمی
حق و باطل کی پہچان بھی مٹ گئ
دے کے قربانی تو نے جواں لال کی
بخش دی دین کو ایک نئ زندگی

مرحبا مرحبا مرحبا اے حسین

پھر رہا ہے نگاہوں میں منظر ابھی
لاشے کڑیل جواں عالم جاں کنیں
تیری ہمت پہ قربان ابن علی
قلب اکبر سے تو نے سناں کھینچ لی

مرحبا مرحبا مرحبا اے حسین
مرحبا مرحبا مرحبا اے حسین

الوداع الوداع الوداع اے حسین
الوداع الوداع الوداع اے حسین

یہ صدائيں فغاں اور یہ مجلسیں
ماتم و نوحہ اور غم کی یہ زینتیں
چاہتا ہے یہ دل یونہی قائم رہیں
آہ پھٹتا ہے دل کس طرح یہ کہیں

الوداع الوداع الوداع اے حسین

بخش دے ہوگئ ہو جو کوئ خطا
حق خدمت نہ ہم سے ادا ہوسکا
غم یہی ہے نہ جی بھر کے ماتم کیا
تیری خاطر نہ کیوں اپنا گھر دے دیا

الوداع الوداع الوداع اے حسین

گر جئیے سال بھر پھر کریں گے یہ غم
روئيں گے پھر تیرے غم ميں مل کر باہم
اور اگر مرگۓ تو یہ ہوگا علم
ہاۓ افسوس جی بھر کے روۓ نہ ہم

الوداع الوداع الوداع اے حسین

میرے مہمان ہے آخری یہ سلام
تجھ پہ قربان ہے آخری یہ سلام
شاہ ذیشان ہے آخری یہ سلام
دل ہے ویران ہے آخری یہ سلام

الوداع الوداع الوداع اے حسین

الوداع اے حسین اے حسین الوداع
الوداع اے شہہ مشرقین الوداع
بنت احمدۖ کے اے نور عین الوداع
ہے مجاہد کے لب پر یہ بین الوداع

الوداع الوداع الوداع اے حسین

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s