Lyrics – Abu-Al’Reza(a.s) – Shahid Baltistani 2006

صحفہ اول / اردو نوحے / شاہد بلتستانی / ابو الرضا ‘ یا موسی کاظم (ع)۔

25 رجب المرجب
روز شہادت حضرت امام موسی کاظم علیہ سلام کی مناسبت سے بارگاہ مقدس امام ولی العصر امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف میں اور تمام شیعان جہان و امت مسلمہ کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں

شاہد بلتستانی
شاہد بلتستانی

شاعر : ریجان اعظمی
نوحہ خواں : شاہد بلتستانی
سال : 2006
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں


یا ابن جعفر ابوالرضا یا موسی کاظم
تو ساتواں مشکل کشاء نور جناب سیدہ

تیرا بابا امام صادق ہے
جس کے دم سے ہیں جعفری سارے
دین و مذہب سبق عبادت کے
ہم کو سارے اسی کے در سے ملے
تو ساتواں مشکل کشاء نور جناب سیدہ

ہے کرامات مرتضی تجھ میں
سائلوں کے لیے عطا تجھ میں
رد جو ہوتی نہیں کسی صورت
سانس لیتی ہے وہ دعا تجھ میں
تو ساتواں مشکل کشاء نور جناب سیدہ

تم بھی حاجب رواۓ عالم ہو
حیدریت کا عزم محکم ہو
تم دعاۓ جناب زہرا سے
ورثہ دارے جناب آدم ہو
تو ساتواں مشکل کشاء نور جناب سیدہ

بس جنون و جمل اور جلا وطنی
تیرے پیاروں نے تجھ سے ہے پائ
کتنے نادان ہیں تیرے دیوانے
عمر بھر تیری نوکری کرلی
تو ساتواں مشکل کشاء نور جناب سیدہ

المدد مولا رضا المدد مولا رضا

تیرا بیٹا امام ضامن ہے
جس کے قبضے میں ہے رات ہے دن ہے
وہ خراسان کا ہے شہزادہ
ہر شفاء اس کے در پہ ممکن ہے
تو ساتواں مشکل کشاء نور جناب سیدہ

تیری دختر ہے قم کی شہزادی
اس کی چوکھٹ پہ دے صدا جو بھی
جھولیاں اپنی بھر کے لاتا ہے
غم سے ملتی ہے اس کو آزادی
تو ساتواں مشکل کشاء نور جناب سیدہ

تیرے تابوت کی وہ تنہائ
نہ تھا بیٹا قریب نہ بھائ
چند مزدور آۓ اجرت پر
لاش رستے سے تیری اٹھوائ
تو ساتواں مشکل کشاء نور جناب سیدہ

ہے نجف دشمنوں کے نرغے میں
کربلا سامراء کے رستے میں
بے کفن مومنوں کے لاشے ہیں
کفر داخل ہوا مدینے میں
تو ساتواں مشکل کشاء نور جناب سیدہ

مولا تو بھی در حوائج ہے
تیرا سکہ جہاں میں رائج ہے
ہم تو ہر امتحاں سے گزریں گے
دینے والا تو ہی نتائج ہے
تو ساتواں مشکل کشاء نور جناب سیدہ

تو بھی ریحان استغاثہ کر
کہہ کہ یا موسی یا ابن جعفر
نوحہ گوئ کرو قیامت تک
اور غلامی کروں در شاہ پر
تو ساتواں مشکل کشاء نور جناب سیدہ

تو ساتواں مشکل کشاء نور جناب سیدہ
یا ابن جعفر ابوالرضا یا موسی کاظم

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s