Lyrics – Farmatey They Abbas-e-Alamdar Na Rona – Ali Zia Rizvi

صحفہ اول / اردو نوحے / علی ضیاء رضوی / فرماتے تھے عباس علمدار نہ رونا

نوحے خواں علی رضوی
علی ضیاء رضوی

نوحہ خواں : علی ضیاء رضوی
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں


فرماتے تھے عباس علمدار نہ رونا
اے میری سکینہ میری غمخوار نہ رونا

ارے بی بی کے لیے لاتا ہوں دریا سے میں پانی
سقائ کو جاتا ہے علمدار نہ رونا

ارے تم ڈیوڑھی پہ بیٹھو ابھی ہم آۓ سکینہ
سمجھا کے یہ جاتا ہوں خبردار نہ رونا

ارے بچوں کو لیے کھیلوں یہیں اے میری پیاری
بہلاۓ انہیں رکھنا دل آزار نہ رونا

اور بی بی ذرا دیکھو تو دریا پہ ہیں پہرے
چل جاۓ جو مجھ پہ کبھی تلوار نہ رونا

ارے تم دیکھتی رہنا میرے اس سبز علم کو
چھپ جاۓ یہ نظروں سے تو دل دار نہ رونا

ارے بس اتنا سمجھ لینا کہ مارے گۓ عمّو
چپ رہنا خدارا میری غمخوار نہ رونا

ارے میت پر میری تم نا چلی آنا سکینہ
ہوجاۓ گا مرنا میرا دشوار نہ رونا

فرماتے تھے عباس علمدار نہ رونا
اے میری سکینہ میری غمخوار نہ رونا

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s