Wording – Manazara – Mir Hassan Mir

صحفہ اول / اردو نوحے / میر حسن میر / مناظرہ

میر حسن میر
میر حسن میر

شاعر : میر تکـلّم
منقبت خواں : میر حسن میر
کمپوزر : زین عباس
اس منقبت کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں

یہ منقبت آڈیو میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
مناظرہ.wma
(Right Click / Save Target as or copy paste the link into new browser)


دوستوں آؤ سناؤں تم کو میں اک واقعہ
ایک دن مجلس سے اپنے گھر کی جانب میں چلا
راستے میں سامنا واعظ سے میرا ہوگیا
حسب عادت طنزیہ لہجے میں وہ کہنے لگا
شرک ہے غیر خدا پر اشک برسانا سنو
میں یہ بولا بات اب میری بھی مولانا سنو

آدم و حوا کا کیا بیٹے پہ رونا شرک تھا
حضرت یعقوب نے یوسف پہ کیوں گریہ کیا
تو اگر ہے امتـّی سرکار کا تو یہ بتا
حضرت حمزہ پہ کیوں روۓ محمد مصطفیۖ
یا تو اب سرکارۖ سے تو اپنا رشتہ توڑ دے
یا عزاداروں پہ واعظ طنز کرنا چھوڑ دے

کاٹ کر پھر بات میری یہ کیا اس نے سوال
کیوں مدد حیدر سے لیتے ہو بجاۓ ذوالجلال
میں یہ بولا اپنی بوسیدہ کتابیں تو کھنگال
ان میں مل جاۓ گی تجھ کو جنگ خیبر کی مثال
تجھ پہ ہوجاۓ گا ثابت بحث یہ بیکار ہے
نعرہ حیدر لگانا سنت سرکار ہے

باتوں باتوں میں جہالت اس کی جب کھلنے لگی
بڑھتے بڑھتے بات ذکر کربلا تک آگئ
وہ یہ بولا کربلا کو جنگ شہزادوں کی تھی
میں یہ بولا کربلا ہے زندگی اسلام کی
تیرے شہزادے سے بڑھ کر یوں میرا شبیر ہے
وہ سراپا رجس ہے یہ وارث تطہیر ہے

منہ بنا کر تلملا کر پھر چلی اس کی زبان
تو ہے مولائ تو حیدر کے فضائل کر بیان
میں یہ بولا اس قدر برداشت ہے تجھ میں کہاں
سوچ لے دل پر تیرے گرنے لگے گی بجلیاں
تیری صحت کے لیے کافی ہے یہ غیبی پکار
لافـتـــی الاّ عـلـــی لا سـیـف الاّ ذوالـفـقـــــار

بات ایمان ابوطالب کی اس نے چھیڑ دی
کفر پر اس کے مطابق گزری ان کی زندگی
میں یہ بولا پھر تو یہ توہین ہے اللہ کی
پرورش کافر کے گھر سرکارۖ کی ہوتی رہی
عقد پیغمبر پڑھا جس نے وہ انساں کون ہے
گر ابوطالب ہیں کافر پھر مسلماں کون ہے

پڑھ کے وہ لاحول آخر خود ہی غائب ہوگيا
پھر مجھے روتا ہوا میدان محشر میں ملا
مسکرا کر میں نے پوچھا خیر تو ہے کیا ہوا
آہ بھر کر وہ یہ بولا ہاۓ میں مارا گيا
اب یقیں آیا غم سرور میں رونا ٹھیک تھا
مانتا ہوں میں تکلّم تیرا کہنا ٹھیک تھا

https://xainabbas.wordpress.com/

شائع کردہ

3 خیالات “Wording – Manazara – Mir Hassan Mir” پہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s