Wording – Sakina(s.a) Utho Meri Jaa Utho – Irfan Haider 2001

صحفہ اول / اردو نوحے / سید عرفان حیدر / سکینہ اٹھو میری جاں اٹھو

سید عرفان حیدر
سید عرفان حیدر


شاعر : مظہر عابدی
نوحہ خواں : سید عرفان حیدر
سال : 2001
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں

یہ نوحہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
سکینہ اٹھو میری جاں اٹھو.rm
(Right Click / Save Target as or copy paste the link into new browser)


سکینہ اٹھو میری جاں اٹھو رہائ ملی چلو گھر چلیں
یہ کرتی تھی ماں لحد پر بکاہ میری لاڈلی چلو گھر چلیں

یہاں سے چلو چلیں کربلا وہیں پر تمہیں ملیں گے چچا
ستم جو ہوۓ بتانا انہيں دکھانا انہیں یہ کرتا جلا
چچا جان کو دکھانا ذرا ردا خوں بھری
چلو گھر چلیں

بتانا انہیں سبھی سختیاں ملی کس قدر تجھے دھڑکیاں
ہماری ردا لٹی کس طرح چھنی کس طرح تیری بالیاں
بتانا انہیں بجھی کس طرح تیری تشنگی
چلو گھر چلیں

پدر سے ملو تو دل جوئ ہو بتانا انہیں بہت روئ ہو
قسم لو اگر تمہارے بناء سکینہ کبھی کہیں سوئ ہو
لحد باپ کی ملے جب تجھے تو کہنا یہی
چلو گھر چلیں

لحد جب ملے تجھے بھائ کی تو کہنا اسے میری لاڈلی
رہائ ملی ہمیں قید سے ہمیں اب نہیں اذیت کوئ
میرے بے زباں اٹھو گھر چلیں شبیہہ نبی
چلو گھر چلیں

لب علقمہ تو کرنا فغاں تیری موج ہے ابھی تک رواں
میری پیاس پر ہوۓ جو فدا چچا تھے میرے ہیں بازو کہاں
کہاں مشک ہے کہاں ہے علم کہاں ہے جری
چلو گھر چلیں

نہ اب غم کوئ نہ افتاد ہے وہ زنجیر سے اب آزاد ہے
پھوپھی بھی تیری تیرے ساتھ ہے تیرے ساتھ ہی وہ سجاد ہے
میری غم زدہ شب غم کٹی سحر ہو چکی
چلو گھر چلیں

لبوں پر تیرے یہی بات تھی وطن جائيں گے کبھی ہم پھوپھی
تجھے شرم کا نہیں خوف اب ستائے گے نہ تجھے اب شقی
نکل قید سے شروع ہم کریں نئی زندگی
چلو گھر چلیں

غریبوں کا یہ لٹا قافلہ وداع ہوکے پھر وطن جاۓ گا
تجھے پاۓ گی جو صغرا تیری تو بیمار کو ملے گی دوا
گلے مل کے پھر بہت روۓ گی وہ بہنا تیری
چلو گھر چلیں

مزار نبیۖ لرز جاۓ گا بہن جب تیری کرے گی بکاہ
کہاں ہیں چچا کہاں ہیں پدر کہاں ہیں بتا برادر میرا
سنانے اسے یہ روداد غم یہی بے بسی
چلو گھر چلیں

گيا مرقد سکینہ پہ گر کرے کا وہاں یہ مظہر بیاں
عطا عمر کر اسے دائمی یہ عرفان ہے تیرا نوحہ خواں
وہاں جاکے پھر کہے گا نہیں میرا دل کبھی
چلو گھر چلیں

سکینہ اٹھو میری جاں اٹھو رہائ ملی چلو گھر چلیں
سکینہ اٹھو میری جاں اٹھو رہائ ملی چلو گھر چلیں

http://www.xainabbas.wordpress.com

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s