Wording – Abbas(a.s) Na Ab Laut k Aye Ga – Nadeem Sarwar 2009

صحفہ اول / اردو نوحے / سید ندیم رضا سرور / عباس نہ اب لوٹ کے

سید ندیم رضا سرور
سید ندیم رضا سرور

شاعر : ریحان ا‏عظمی
نوحہ خواں : ندیم رضا سرور
سال : 2009
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔

یہ نوحہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
عباس نہ اب لوٹ کے.MP3
(Right Click / Save Target as or copy paste the link into new browser)


سکینہ
نہ رو نا سکینہ ‘ نہ رو نا سکینہ
نہ رو نا سکینہ ‘ نہ رو نا سکینہ

عباس نہ اب لوٹ کے آۓ گا سکینہ
اب کون تیرے ناز اٹھاۓ گا سکینہ

بھائ سے وداع ہو کے یوں فرماتے تھے مولا
اب کون میرے گھر کو بچاۓ گا سکینہ

کیا ہوگا ذرا دیر میں معلوم ہے ہم کو
تر خون علم نہر سے آۓ گا سکینہ

اک شور ہے کہرام ہے بی بی لب دریا
لگتا ہے کہ اب شیر نہ آۓ گا سکینہ

تلواروں میں نیزوں میں گھرا ہے میرا بھائ
وہ مشک و علم کیسے بچاۓ گا سکینہ

عباس نہ ہونگے تیرا بابا بھی نہ ہوگا
اب کون تیری پیاس بجھاۓ گا سکینہ

کس کے لیے بی بی در خیمہ پہ کھڑی ہو
اب کوئ ترائ سے نہ آۓ گا سکینہ

عباس کا وعدہ ہے کہ پانی نہ پئیے گا
پہلے تمہیں کوثر میں پلاۓ گا سکینہ

اے سرور و ریحان یہ کہتے رہے مولا
یہ غم تجھے تاحشر رلاۓ گا سکینہ

عباس نہ اب لوٹ کے آۓ گا سکینہ
نہ رو نا سکینہ ‘ نہ رو نا سکینہ

http://www.xainabbas.wordpress.com

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s