Wording – Tamam Aalam Main Aaj Matam – Nadeem Sarwar 1990

صحفہ اول / اردو نوحے / سید ندیم رضا سرور / تمام عالم میں آج ماتم

سید ندیم رضا سرور
سید ندیم رضا سرور

شاعر : محشر لکھنوی
نوحہ خواں : ندیم رضا سرور
سال : 1900
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔

یہ نوحہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
تمام عالم میں آج ماتم حسین بیکس کا ہورہا ہے.MP3
(Right Click / Save Target as or copy paste the link into new browser)


حسین حسین حسین حسین حسین حسین

تمام عالم میں آج ماتم حـسین بیکس کا ہورہا ہے
علم گھروں میں سجے ہوۓ ہیں دلوں میں فرش عزا بچھا ہے

سیاہ کپڑے سیاہ چادر غموں کی گرد و غبار سر پر
ہے سوگواروں کے اشک جاری کہ ثانی زہرا بے ردا ہے

نہ چشم پر نم ہو کیوں سوالی جلوس ہے ذوالجناح خالی
کہ میرا دلدل سوار مولا زمین کربل میں سو رہا ہے

علم میں مشک سکینہ دیکھو تو مومنوں بس یہ کہہ کے رو لو
چچا بھتیجی میں کیا ہے نسبت وفاۓ عباس کیا وفا ہے

حسین پیری میں دل سنبھالے کہ دل سے الجھی سناں نکالے
جوان بیٹا لہو میں ڈوبا زمیں پہ ایڑی رگڑ رہا ہے

نا مار برچھی دل نبیۖ پر ابھی ہوۓ ہیں جوان اکبر
یہ قتل جس کو تو کررہا ہے یہی تو ہمشکل مصطفیۖ ہے

مدینے والوں خموش رہنا غریب زینب سے کچھ نہ کہنا
بسا ہوا گھر جو لے گئ تھی وہ کربلا میں اجڑ گيا ہے

عزاء شبیر ہے عبادت جناب زینب کی ہے امانت
یہ نوحہ تیرے قلم سے محشر جناب زہرا کی اک عطا ہے

تمام عالم میں آج ماتم حـسین بیکس کا ہورہا ہے
تمام عالم میں آج ماتم حـسین بیکس کا ہورہا ہے

http://www.xainabbas.wordpress.com

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s