Wording – Shabihey Peyambar Akbar(a.s) – Nadeem Sarwar 1986

صحفہ اول / اردو نوحے / سید ندیم رضا سرور / شبیہہ پیعمبرۖ  اکبر

سید ندیم رضا سرور
سید ندیم رضا سرور

شاعر : ریحان اعظمی
نوحہ خواں : ندیم رضا سرور
سال : 1986
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔

یہ نوحہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
شبیہہ پیعمبرۖ اکبر نوحہ کرے ماں.MP3
(Right Click / Save Target as or copy paste the link into new browser)


نوحہ کرے ماں نوحہ کرے ماں
شبیہ پیعمبۖراکبر نوحہ کرے ماں
شاہ کا دلبر اکبر نوحہ کرے ماں

ارمان بہت تھا میں تیری شادی رچاؤں
ایک روز دلہن چاند سی میں بیاہ کے لاؤں
پر لاش پہ روتی ہے تیری کوکھ جلی ماں

زنداں سے تمہيں دیکھ کہ اب کیسے جئیے گے
سوچا تھا تیرے بیاہ کے پوشاک سئیے گے
پر تجھ کو کفن بھی نہ ملا ہاۓ میری جاں

روتی ہے پھوپھی جس نے تجھے لاڈ سے پالا
تم کیا گۓ رخصت ہوا اس گھر سے اجالا
اک باپ ضغیفی میں ہوا بے سر و ساماں

بیمار بہن تکتی ہے بیٹا تیرا رستہ
پردیس میں آۓ تو رہا یاد نہ وعدہ
مقتل کیا آباد مدینہ کیا ویراں

پھرتا ہے میری آنکھ میں اب تک وہی منظر
اے جان پدر نور نظر اے علی اکبر
ہمشکل نبیۖ کہتے تھے تم کو شہہ ذیشاں

پیاسے سے بہت پیاس کس طرح بجھائ
اس چاند سے سینے پہ سناں ظلم کی کھائ
تم سوتے ہو ماں جاتی ہے بیٹا سوۓ زنداں

اللہ نگہبان تمہارا میرے پیارے
ہم لوگ رسن بستہ سوۓ شام سدھارے
سوتا ہے تیرے ساتھ یہیں اصغر ناداں

ریحان یہ کیا خوب لکھا غم کا فسانہ
زہرا نے تجھے بخشا ہے لفظوں کا خزانہ
لے ہوگیا بخشش کا تیری حشر میں ساماں

شبیہ پیعمبۖراکبر نوحہ کرے ماں
شاہ کا دلبر اکبر نوحہ کرے ماں

http://www.xainabbas.wordpress.com

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s