Wording – Mera Seheriyan Wala Akbar(a.s) – Shadman Raza

صحفہ اول / اردو نوحے / شادمان رضا / میرا سہریاں والا اکبر

شادمان رضا
شادمان رضا


شاعر : مظہر عابدی
نوحہ خواں : شادمان رضا
سال : —-
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں


اکبر میرا سہریاں والا اکبر
اکبر میرا سہریاں والا اکبر

زخم دل کے دکھاؤں میں کیسے
تیرا لاشہ اٹھاؤں میں کیسے

لاشے اکبر ہہ شاہ جب پہنچے
دل کو ہاتھوں سے تھام کر بولے
تیری فرقت نے اے علی اکبر
آگ دل میں میرے لگا دی ہے
آگ دل کی بجھاؤں میں کیسے
تیرا لاشہ اٹھاؤں میں کیسے

تو ہے کڑیل جوان اے بیٹا
باپ تیرا صعیف ہے کتنا
نور آنکھوں کا ہوگيا رخصت
مجھ کو آتا نہیں نظر خیمہ
لے کہ خیموں میں جاؤں میں کیسے
تیرا لاشہ اٹھاؤں میں کیسے

جس نے اٹھارہ سال پالا تھا
کیسے دیکھے گی وہ تیرا لاشہ
تیری شادی کا تھا جسے ارماں
کیسے جھیلے گی وہ تیرا صدمہ
تیری ماں کو بتاؤں میں کیسے
تیرا لاشہ اٹھاؤں میں کیسے

دیکھ آیا ہے قاصد صغرا
راہ تکتی ہے وہ دکھی بہنا
تجھ کو بیمار نے بلایا ہے
وعدہ صغرا کا کیوں بھلا ڈالا
غم یہ دل سے لگاؤں میں کیسے
تیرا لاشہ اٹھاؤں میں کیسے

بھائ بہنوں کا ہے عجب رشتہ
جس کا ثانی کہیں نہیں ملتا
رو کہ صغرا نے یہ لکھا اکبر
ایک دکھیا کی لاج رکھ لینا
مر گيا تو بتاؤں میں کیسے
تیرا لاشہ اٹھاؤں میں کیسے

لطف جینے میں اب کہاں اکبر
دل سے اٹھتی ہے یہ فغاں اکبر
صبح عاشور دی تھی جو تو نے
خوں رلاۓ گی وہ اذاں اکبر
تیری صورت بھلاؤں میں کیسے
تیرا لاشہ اٹھاؤں میں کیسے

ضبط غم کا محال ہے اے بیٹا
دیکھوں کیسے یہ زخم سینے کا
میں تو پردیس ميں اکیلا ہوں
دیکھ کر زخم کیا کروں بتلا
اس پہ مرہم لگاؤں میں کیسے
تیرا لاشہ اٹھاؤں میں کیسے

ایسی غربت میں منہ نہيں موڑو
میں ہوں تنہا مجھے نہ یوں چھوڑو
کیا گزرتی ہے باپ کے دل پر
غمزدہ دل کو یوں نہيں توڑو
اپنی غربت بتاؤں میں کیسے
تیرا لاشہ اٹھاؤں میں کیسے

شادمان یہ دعا ہے خالق سے
وقت ایسا کسی پہ نہ آۓ
جیسا مظہر نے لکھ دیا منظر
شاہ کہتے ہیں بس یہی رو کے
زخم دل کے دکھاؤں میں کیسے
تیرا لاشہ اٹھاؤں میں کیسے

اکبر میرا سہریاں والا اکبر

آن لائــن فـــرش عـــزا
http://www.xainabbas.wordpress.com

شائع کردہ

ایک خیال “Wording – Mera Seheriyan Wala Akbar(a.s) – Shadman Raza” پہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s