Wording – Kaabey K Sardar Ab To Ajao – Mir Hassan Mir

صحفہ اول / اردو نوحے / میر حسن میر / کعبہ کے سردار اب تو آجاؤ


15 شعبان المعظم
حضرت ولی العصر، امام زمان، بقیۃ اللہ، منجی عالم بشریتامام مہدی عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے بارگاہ مقدس چہاردہ معصومین علیہ السلام میں اور تمام شیعان جہاں و امت مسلمہ کی خدمت میں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں

میر حسن میر
میر حسن میر

شاعر : میر حسن میر
منقبت خواں : میر حسن میر
کمپوزر : زین عباس
اس منقبت کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں


کعبہ کے سردار اب تو آجاؤ
حیدری ورثہ دار اب تو آجاؤ

جس کی ضربت ساری عبادت سے اعلی
جس نے مرحب کو دو ٹکڑے کر ڈالا
لے کر وہ تلوار اب تو آجاؤ

کعبہ کے سردار اب تو آجاؤ

پھر سے اکھٹی ہونے لگی ہے فوج یزید
اس سے پہلے ظلم کوئ ہو ہم پہ مزید
ظلم پہ کرنے وار اب تو آجاؤ

کعبہ کے سردار اب تو آجاؤ

کرب و بلا ہو سامراہ ہو یا کہ نجف
گونج رہا ہے ایک ہی نعرہ چاروں طرف
آجاؤ سرکار اب تو آجاؤ

کعبہ کے سردار اب تو آجاؤ

اپنے لہو سے کی ہے جنہوں نے مدد
سوگئے اوڑھ کے خاک شفا جو زیر لحد
ان کو کرنے پیار اب تو آجاؤ

کعبہ کے سردار اب تو آجاؤ

کون و مکاں میں لہرانے غازی کا علم
رائج کرنے دستور مجلس ماتم
شاہ کے پرسہ دار اب تو آجاؤ

کعبہ کے سردار اب تو آجاؤ

نور دیا ہے خالق نے ان میں جب سے
تیری دید کی خاطر اے مولا تب سے
آنکھیں ہیں بیدار اب تو آجاؤ

کعبہ کے سردار اب تو آجاؤ

ٹوٹے دل سے میر حسن کرتا ہے دعا
راہ تمہاری دیکھ رہی ہے کرب و بلا
نرجس کے دلدار اب تو آجاؤ

کعبہ کے سردار اب تو آجاؤ

آن لائــن فـــرش عـــزا
http://www.xainabbas.wordpress.com

شائع کردہ

ایک خیال “Wording – Kaabey K Sardar Ab To Ajao – Mir Hassan Mir” پہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s