Wording – Allah Mujhey Lashkar-e-Mehdi(a.s) Sey Mila Dey – Ali Safdar

صحفہ اول / اردو نوحے / علی صفدر / اللہ مجھے لشکر مہدی سے ملادے

15 شعبان المعظم
حضرت ولی العصر، امام زمان، بقیۃ اللہ، منجی عالم بشرامام مہدی عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے بارگاہ مقدس چہاردہ معصومین علیہ السلام میں اور تمام شیعان جہاں و امت مسلمہ کی خدمت میں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں

علی صفدر

منقبت خواں : علی صفدر
سال : 2009
کمپوزر : زین عباس
اس منقبت کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں

یہ منقـبت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
اللہ مجھے لشکر مہدی سے ملادے.rm
(Right Click / Save Target as or copy paste the link into new browser)


اللہ مجھے لشکر مہدی سے ملا دے
ایسا نہ ہو آقا میرا ھل من کی صدا دے

نظروں کو میری لائق دیدار بنا دے
پردہ جو پڑا ہے میری آنکھوں پہ اٹھا دے
ہادی زماں کا رخ پر نور دکھا دے

ہر ایک نشاں کفر و ذلالت کا مٹا دوں
ہر آن میں اک دیپ صداقت کا جلا دوں
اس خیر العمل کی مجھے توفیق خدا دے

شبیر کے انصار میں شامل ہو میرا نام
جو حر کا ہو محشر میں وہی ہو میرا انجام
خاک قدم حضرت شبیر بنا دے

شامل رہے لہجے میں سدا حرف صداقت
شمشیر تلے میں بھی کروں کوئ عبادت
اے کاش مجھے فاطمہ زہرا یہ دعا دیں

لکھ دے میری تقدیر میں مولا کی غلامی
حاصل مجھے ہوجاۓ یہ اعزاز دوامی
ہر خواہش دنیا کو میرے دل سے مٹا دے

خنجر کی زباں کاٹ دوں میں شہہ رگ جاں سے
آواز وہ آنے لگے گی تیر و کماں سے
ایک ایسا تبسم میرے ہونٹوں پہ سجا دے

اسلام نظر آنے لگا چاک گریباں
آزادی سے پھرنے لگا پھر مرحب دوراں
وارث کو محمدۖ کے کوئ کیسے صدا دے

دیکھوں نہ اگر اٹھتے ہوۓ پردہ غیبت
آئيں جو میرے بعد یہاں حضرت حجت
تربت میں اگر کوئ میرا شانہ ہلا دے

ایسا نہ ہو آقا میرا ھل من کی صدا دے
اللہ مجھے لشکر مہدی سے ملا دے

آن لائــن فـــرش عـــزا
http://www.xainabbas.wordpress.com

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s