Wording – Zaminein Nabi(s.a.w.w) Ki – Nadeem Sarwar 2009

صحفہ اول / اردو نوحے / سید ندیم رضا سرور / زمینیں نبیۖ  کی

سید ندیو رضا سرور
سید ندیم رضا سرور

شاعر : میر احمد نوید
نـعـت خواں : ندیم رضا سرور
سال : 2009
کمپوزر : زین عباس
اس نـعـت کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں

یہ نـعـت آڈیو میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
زمینیں نبیۖ کی زمانہ نبیۖ کا.MP3
(Right Click / Save Target as or copy paste the link into new browser)


صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ
یا رسولۖ اللہ یا حبیبۖ اللہ
یا نبیۖ اللہ یا رسولۖ اللہ
صلو علیہ وآلہ
بلغ العلیٰ بکمالہ
کشف الدجٰی بجمالہ
حسنت جمیع خصالہ
صلو علیہ وآلہ

زمینیں نبیۖ کی زمانہ نبیۖ کا
یہ ساری خدائ خزانہ نبیۖ کا
صلی اللہ علیہ وسلم

نہ بھولے گا تیری صدا کو زمانہ
اتر کر فلک سے زمیں پہ وہ آنا
وہ مکہ کی گلیوں میں خوں میں نہانا
وہ وزن رسالت اٹھانا نبیۖ کا

وہ بندوں کو اپنے خدا سے ملا کر
سلیقہ ہمیں بندگی کا سکھا کر
جو تھے درمیاں ان بتوں کو ہٹا کر
خدا کا ہی سجـدہ کرانا نبیۖ کا

خدا جس سے دیکھے نبیۖ وہ بصارت
سنے جس سے خالق نبیۖ وہ سماعت
مشیت خدا کی نبیۖ کی مشیت
ارادہ خدا کا ارادہ نبیۖ کا

سلام ان پہ جو ہیں زمانے پہ سایہ
کہ ان میں خدا نے ہے خود کو بسایا
حسین و حسن ہوں علی ہوں کہ زہرا
نبیۖ کی طرح ہے گھرانہ نبیۖ کا

یہ مژدہ سنیں ہم سے اقوام عالم
کہ اب وقت شاید بہت رہ گيا کم
کہ آئيں سوار اس میں ہوجائيں اب ہم
سفینہ ہوا ہے روانہ نبیۖ کا

ہے نعلین سرور نوید اور سرور
غلام خدیجہ نبیۖ کے ہیں نوکر
دعا ہے یہ ان کی جو ہو روز محشر
تو ان پر بھی ہو شامیانہ نبیۖ کا

زمینیں نبیۖ کی زمانہ نبیۖ کا
یہ ساری خدائ خزانہ نبیۖ کا
صلی اللہ علیہ وسلم

آن لائــن فـــرش عـــزا
http://www.xainabbas.wordpress.com

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s