Wording – Karam Ki Inteha Hain Fatima(s.a) – Nadeem Sarwar 2009

صحفہ اول / اردو نوحے / سید ندیم رضا سرور / کرم کی انتہا ہیں فاطمہ

سید ندیو رضا سرور
سید ندیم رضا سرور

شاعر : میر احمد نوید
مـنـقـبت خواں : ندیم رضا سرور
سال : 2009
کمپوزر : زین عباس
اس مـنـقـبت کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں

یہ مـنـقـبت آڈیو میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
کرم کی انتہا ہیں فاطمہ(ع)۔.MP3
(Right Click / Save Target as or copy paste the link into new browser)


يا سيـدتي یا مولاتي
یا فاطمہ بنت محمدۖ أغثني
یا فاطمہ زہرا یا فاطمہ زہرا

جو پوچھیے کہ کیا ہیں فاطمہ
کرم کی انتہا ہیں فاطمہ

حجاب کبریائ ہے کسی کی کب رسائ ہے
کہ پردہ خدا ہیں فاطمہ

وہ شامل درود ہیں وہ داخل درود ہیں
وہ منزل درود ہیں وہ قابل درود ہیں
وہ حاصل درود ہیں وہ حامل درود ہیں
کہ مرکز کساء ہیں فاطمہ

عیاں ہیں وہ نہاں ہیں وہ زماں ہیں وہ مکاں ہیں وہ
صداۓ کن فکاں ہیں وہ جہاں خدا وہاں ہیں وہ
زمیں ہے آدمی کی ماں زمین کی بھی ماں ہیں وہ
کہ فاطر السماء ہیں فاطمہ

جو پنجتن سمٹ گۓ تو ایک ذات بن گئ
وہ ایک ذات پھیل کر یہ کائنات بن گئ
یہ کائنات سج گئ ہر ایک بات بن گئ
پتہ چلا کہ کیا ہیں فاطمہ

وہ قول ہیں مقالہ ہیں وہ معدن الرسالة ہیں
علی کی ہم نوالہ ہیں علی کی ہم پیالہ ہیں
حسین کا حوالہ ہیں حسن کو جس نے پالا ہے
وہ پاک سیدہ ہیں فاطمہ

رسالتیں، ولایتیں، امامتیں، ہدایتیں
شرافتیں، نجابتیں، طہارتیں، شہادتیں
کرامتیں، صداقتیں، عبادتیں، ریاضتیں
انہی کا تو سرا ہیں فاطمہ

وہ جلوہ غیاب ہیں وہ نور کی کتاب ہیں
خدا کا وہ حجاب ہیں خدا کا وہ نقاب ہيں
کہ جز نبیۖ و جز علی کہاں کسی کو تاب ہے
خدا کا آئينہ ہیں فاطمہ

اسی کے ہیں یہ بحر و بر اسی کے ہیں یہ خشک و تر
اسی کے ہیں شجر حجر اسی کے ہیں گل و ثمر
کروں کچھ اور مختصر خدا تو وہ نہیں مگر
خدا سے کب جدا ہیں فاطمہ

میری صدا سن اے خدا دل و میں سب کے نور رکھ
کہ سرور و نوید کو منافقت سے دور رکھ
کثافتوں سے دور رکھ کہ حاضر و حضور رکھ
ہمارا واسطہ ہیں فاطمہ

آن لائــن فـــرش عـــزا
http://www.xainabbas.wordpress.com

شائع کردہ

ایک خیال “Wording – Karam Ki Inteha Hain Fatima(s.a) – Nadeem Sarwar 2009” پہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s