Wording – Tu Hai Bara Rehman – Nadeem Sarwar 2009

صحفہ اول / اردو نوحے / سید ندیم رضا سرور / تو ہے بڑا رَحْمن

سید ندیو رضا سرور
سید ندیم رضا سرور

شاعر : ریحان اعظمی
حمد خواں : ندیم رضا سرور
سال : 2009
کمپوزر : زین عباس
اس حـمـد کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں

یہ حـمـد آڈیو میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
تو ہے بڑا رَحْمن.MP3
(Right Click / Save Target as or copy paste the link into new browser)


اللہ
یا رَحْمن یا رَحِيْم
اللہ ہے رَحْمن ‘ رَحْمن ہے اللہ

اَلْخَالِقُ ‘ اَلْمَلِكُ ‘ اَلْقَادِرُ ‘ اَلْوَارِثُ
اَلأَوَّل ‘ اَلآخِرُ ‘ اَلظَّاهِرُ ‘ اَلْبَاطِنُ
اَلْوَاجِدُ ‘ اَلْمَاجِدُ ‘ اَلْوَاحِدُ ‘ اَلْبَاسِطُ
اَلْهَادِي ‘ اَلْبَارِئُ ‘ اَلْبَاقِي ‘ اَلْوَالِي

یاحَيُّ ‘ یاقَيُّومُ ‘ یارَّزَّاقُ ‘ یاعَظِيْمُ
اَلنُّورُ ‘ یامُغْنِي ‘ عَزِيْزُ ‘ یاكَرِيْمُ
غَفَّارُ تو سَتـَّارُ تو جَبَّارُ یاحَكِيْمُ
قُدُّوْسُ یاشَّكُوْرُ یاغَفُوْرُ رََّحِيْمُ

مولا تو بڑا رَحْمن مولا تو بڑا رَحْمن
تو ہے بڑا رَحْمن مولا تو بڑا رَحْمن

احسان ہم پہ ہے تیرا اے ربّ ذُو الْجَلاَلِ
امت میں اس کی پیدا کیا جو ہے بےمثال
دختر بتول جس کی حسن اور حسین لعل
لَحْمُهُ کا لَحْمى جس کا علی جیسا باکــمال
قـرآن و اہلبیت کو کو تو نے کیا یــکجان

تو ہے بڑا رَحْمن مولا تو بڑا رَحْمن

آدم سے تابہ مہدی آخر تیری عطا
تیرے کرم کے بار تلے سارے انبیاء
موسی کے حق میں نیل میں رستہ بنادیا
مسلوب ہوکے عیسی کے لب پر تھی یہ صدا
ہر دل میں تو مکین ہے کہنے کو لامکان

تو ہے بڑا رَحْمن مولا تو بڑا رَحْمن

نعت نبیۖ ہے ذکر خدا ذکر پنجتن
سورج خدا کی ذات ہے میرا نبیۖ کرن
جس کے لیے فلک کو بنایا گيا دلہن
معراج کی وہ رات محمدۖ کا وہ سخن
قرآن میں لکھا ہے خدا نے وہی بیان

تو ہے بڑا رَحْمن مولا تو بڑا رَحْمن

ہاتھوں پہ جس کے سنگ بھی کرنے لگے کلام
بھیجا درود چاند نے سورج کرے سلام
والنجم جس کی صبح ہے والیل جس کی شام
میرے نبیۖ کے در کے فرشتے بھی ہیں غلام
قرآن کے لیے ہیں یہ ان کے لیے قرآن

تو ہے بڑا رَحْمن مولا تو بڑا رَحْمن

زہرا کے گھر ستارہ جو اترا تو یہ کھلا
محبوب پنجتن کو بہت رکھتا ہے خدا
مکتب حسن حسین کا یہ گھر بنا رہا
مسند نبیۖ کی اس میں مصلـّی علی کا تھا
چوکھٹ پہ جس کی رہتا ہے جبرئیل سا دربان

تو ہے بڑا رَحْمن مولا تو بڑا رَحْمن

حمد خدا ہے نعـت نبیۖ ذکر پنجتن
اس کے سوا تو کچھ بھی نہیں ہے میرا سخن
یاد حسین ہے میرا سرمایہ محن
ہے کربلا کی خاک سے آسودہ جو بدن
کیسے فشار قبر ہو پھر سرور و ریحان

تو ہے بڑا رَحْمن مولا تو بڑا رَحْمن

یا رَحْمن یا رَحِيْم
اللہ ہے رَحْمن

آن لائــن فـــرش عـــزا
http://www.xainabbas.wordpress.com

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s