Wording – Mushkil Safar Hai – Mahum, Saania & Adeeya Hashim (Ghamkhuran-e-Sakina) UK

صحفہ اول / اردو نوحے / ماہم، ثانیہ، ادعیہ ہاشم (غمخواران سکینہ)۔ / مـشکل سـفـر ہے

Mahum Saania & Adeeya Hashim (Ghamkhuran-e-Sakina) UK
Mahum Saania & Adeeya Hashim (Ghamkhuran-e-Sakina) UK


شاعر : صـفـدر
نوحہ خواں :

Mahum, Saania & Adeeya Hashim (Ghamkhuran-e-Sakina) UK
سال : 2009
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں


ہاۓ شام کا بازار ہے آل نبیۖ ہے بے ردا

آل محمدۖ ہاۓ ننگ سر ہے کہتی ہے رو کر مشکل سفر ہے
جانا ہے بازار شام ہم کو زخمی جگر ہے مشکل سفر ہے

آئینہ بندی ہوتی ہے ہر جو مجمع لگا ہے نامحرموں کا
کوئ یہاں پر یاور نہیں ہے ہم بیکسوں کا ہم بے گھروں کا
سیدانیوں کی بے پردگی پر سب کی نظر ہے مشکل سفر ہے

آل محمدۖ ہاۓ ننگ سر ہے کہتی ہے رو کر مشکل سفر ہے

دشوار راہیں گرمی بلا کی ہے فکر پھر بی اپنی ردا کی
بالوں سے اپنا چہرہ چھپاۓ سہہ کر اذیت اہل جفا کی
یہ امتحاں ہے آل نبیۖ کا یہ در بدر ہے مشکل سفر ہے

آل محمدۖ ہاۓ ننگ سر ہے کہتی ہے رو کر مشکل سفر ہے

ہنستے ہیں ہم پر اہل ستم گر دیتے ہیں طعنے غازی کہاں ہے
کرتے ہیں ماتم کرتے ہیں گریہ سب کے لبوں پر آہ و فغاں ہے
مجبور و بیکس سیدانیاں ہیں سب کو خبر ہے مشکل سفر ہے

آل محمدۖ ہاۓ ننگ سر ہے کہتی ہے رو کر مشکل سفر ہے

ہر ایک شہید کرب و بلا کا نوک سناں پر سر لا رہے ہیں
اس پر ستم یہ حد سے سوا ہے پتھر حرم پر برسا رہے ہیں
کیسے مسلماں کیسے ہیں انساں کیسا نگر ہے مشکل سفر ہے

آل محمدۖ ہاۓ ننگ سر ہے کہتی ہے رو کر مشکل سفر ہے

نوک سناں پر جس باوفا کا سر اٹھ بھی جاتا تو کیسے رکتا
شہزادیوں کو نظریں اٹھا کر جس نے کبھی بھی ایک پل نہ دیکھا
کیسے رکے گا نیزے پہ لوگوں غازی کا سر ہے مشکل سفر ہے

آل محمدۖ ہاۓ ننگ سر ہے کہتی ہے رو کر مشکل سفر ہے

سجتی ہیں گلیاں سجتے ہیں رستے خوشیاں مناتے ہيں شام والے
سیدانیاں بے پردہ کھڑی ہیں مجمع لگاتے ہيں شام والے
شبیر کا سر نوک سناں پر یہ نوحہ گر ہے مشکل سفر ہے

آل محمدۖ ہاۓ ننگ سر ہے کہتی ہے رو کر مشکل سفر ہے

صفدر تیرا دل پھٹتا ہے غم سے کیسے سفر میں لکھوں حرم کا
یہ انتہا ہے ظلم و ستم کی یہ سلسلہ ہے رنج و الم کا
روۓ قلم بھی اور میرا چہرہ اشکوں سے تر ہے مشکل سفر ہے

آل محمدۖ ہاۓ ننگ سر ہے کہتی ہے رو کر مشکل سفر ہے

جانا ہے بازار شام ہم کو زخمی جگر ہے مشکل سفر ہے
آل محمدۖ ہاۓ ننگ سر ہے کہتی ہے رو کر مشکل سفر ہے

آن لائــن فـــرش عـــزا
http://www.xainabbas.wordpress.com

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s