Wording – Haider Haider – Batool & Fatima Dhamani

صحفہ اول / اردو نوحے / بتول اور فاطمہ دھامانی / حیدر حیدر

فاطمہ اور بتول دھامانی
فاطمہ اور بتول دھامانی

مـنـقـبت خواں : بتول اور فاطمہ دھامانی
سال : 2008
کمپوزر : زین عباس
اس مـنـقـبت کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں


حیدر حیدر حیدر حیدر

ہم حیدر کے متوالے ہیں
کب موت سے ڈرنے والے ہیں

ہم حیدر کے متوالے ہیں
حیدر حیدر حیدر حیدر

ميثم کے شیدائ ہیں باطل سے ہم نہیں ڈر سکتے
لاکھ چڑھاؤ سولی پر ہم مرکر بھی نہیں مرسکتے
آغوش قضا کے پالے ہیں ہم حیدر کے متوالے ہیں

ناد علی کی تیغ سے ہم دشمن کے کلیجے کاٹتے ہیں
اپنے عزا خانوں سے ہم ایمان کی دولت بانٹتے ہيں
اسلام کے ہم رکھوالے ہیں ہم حیدر کے متوالے ہیں

راہ ستم میں ہنس ہنس کر کانٹوں پر چلنا جانتے ہیں
ان قدموں کی آہٹ کو انگڑائ بھی پہچانتے ہیں
سجاد کے چاہنے والے ہیں ہم حیدر کے متوالے ہیں

فتح حسینی کا پرچم دنیا میں سدا لہراۓ گا
ہم سے جو ٹکراۓ گا وہ مٹی میں مل جاۓ گا
ہم فوج عزا کے بھالے ہیں ہم حیدر کے متوالے ہیں

بیعت فاسق راکھ ہوئ شعلہ نہ کوئ چنگاری ہے
چودہ صدیاں بیت گئ مظلوم کا ماتم جاری ہے
ظالم کے لبوں پر تالے ہیں ہم حیدر کے متوالے ہیں

ہم حیدر کے متوالے ہیں
حیدر حیدر حیدر حیدر

آن لائــن فـــرش عـــزا
http://www.xainabbas.wordpress.com

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s