کلام – میرا ایمان ہے علی(ع) – بتول اور فاطمہ دھامانی

صفحہ اول / اردو نوحے / بتول اور فاطمہ دھامانی / میرا ایمان ہے علی(ع)۔

بتول اور فاطمہ دھامانی
بتول اور فاطمہ دھامانی

شاعر : نور علی نور
مـنـقـبت خواں : بتول اور فاطمہ دھامانی
البم : علی (ع) ہمارا ہے
سال : 2009
کمپوزر : زین عباس

اس مـنـقـبت کے تحریر کرنے میں اگر کوئ غلطی سرزد ہوگئ ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔

Audio – آڈیو
اس مـنـقـبت کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گۓ لنک پر کلک کریں
میرا ایمان ہے علی(ع)۔.Mp3
شکریہ

www.hussainwala.com

Video – ویڈیو
فی الحال دستیاب نہیں ہے (جیسے ہی آن لائن دستیاب ہوئ یہاں شامل کردی جاۓ گی)۔


کل ایمان علی کل ایمان حسین
دین کی شان علی دین کی شان حسین

میرا ایماں ہے علی ہے میری پہچان حسین
شاہ ولیوں کا علی نبیوں کا سلطان حسین

ہے بلا فصل یہ دونوں ہی نبیۖ کی زینت
ایک سردار جناح ایک قسیم جنت
عدل اللہ علی عدل کی میزان حسین

چشم خالق میں ہیں ایک دوجھے کے ہمسر دونوں
ایک نسبت سے ہے کل نبیوں سے برتر دونوں
نفس احمدۖ ہیں علی زہرا کی ہیں جان حسین

سارے عالم کے لیے سارے جہانوں کے لیے
سب زمینوں کے لیے سارے زمانوں کے لیے
رب کی رحمت ہیں علی رب کا ہے احسان حسین

یہ تو خود نبیوں کا سلطان گواہی دے گا
ہاں اسی بات پہ قرآن گواہی دے گا
نقطہ با ہیں علی بولتا قرآن حسین

ایک ہے خانہ کعبہ کو بنانے والا
ایک ہے کلمہ توحید بچانے والا
ضامن کعبہ علی اور نگہبان حسین

ایک نے نبیوں سے ہر لمحہ مشکل ٹالا
ایک نے فطرس و راہب کا مقــّدر بدلا
ہیں علی امر خدا رحمت رحمن حسین

ایک خالق کی رضاؤں کا خریدار بنا
ایک وہ جس کا خدا آپ طلبگار بنا
یعنی حیدر کی طرح رب کا ہیں ارمان حسین

ایک بےذر کو ابوذر ہے بنانے والا
ایک ہے حر کو جہنم سے چھڑانے والا
مہرباں جیسا علی ویسا مہربان حسین

آج بھی دین پیعمبرۖ یہ صدا دیتا ہے
اب بھی اسلام کا پیکر یہ صدا دیتا ہے
میرا رتبہ ہے علی اور میرا ایمان حسین

نہ تو ڈولا ہے نہ ڈولے گا عقیدہ میرا
رات دن نور علی ہے یہ وظیفہ میرا
میرا مذہب ہے علی اور میرا ایمان حسین

میرا ایماں ہے علی ہے میری پہچان حسین
شاہ ولیوں کا علی نبیوں کا سلطان حسین

آن لائــن فـــرش عـــزا
http://www.xainabbas.wordpress.com

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s