Wording – Haye Ali(a.s) Qatal Ho Gaye

صحفہ اول / اردو نوحے / مشہور و مــتـفــرق / ہاۓ علی قتل ہوگۓ

وصی و جانشین رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امام علی علیہ سلام کی شہادت کی مناسبت سے بارگاہ مقدس امام مہدی عج اللہ تعالی فرجہ الشریف میں اور تمام شیعان جہان و امت مسلمہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں

نوحہ خواں : –۔
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں

ہاۓ علی قتل ہوگۓ

جبرئیل دے رہے تھے ندا کہ غضب ہوا
حیدر کو قتل خانہ خالق میں کردیا

شہزادیوں نے جونہی سنی غم کی یہ صدا
بیتاب ہو کے روئيں اور حسنین سے کہا
مسجد میں جا کہ دیکھو ذرا کیا ہے ماجرا
یہ کون کہہ رہا ہوۓ قتل مرتضی

ہاۓ علی قتل ہوگۓ

ضرب لعین سے ہوگیا جس دم دوپارہ سر
اس دم الم سے ہلتے تھے مسجد کے بام ودر
محراب اور مصلی ہوا سارا خوں میں تر
کعبہ فلک تا زلزلہ آیا زمین پر

ہاۓ علی قتل ہوگۓ

دوڑے یہ سنتے ہی سوۓ مسجد حسن حسین
دیکھا نمازی کرتے ہيں نالہ با شور و شین
اپنے لہو میں لوٹتے ہیں شاہ مشرقین
پایا پدر کو ایسے کیے دونوں نے یہ بین

ہاۓ علی قتل ہوگۓ

دیکھا نمازیوں نے جو بیٹوں کو ہٹ گۓ
حسنین بڑھ کے اپنے پدر سے لپٹ گۓ
نالہ کیے وہ سن کر جگر غم سے پھٹ گۓ
پھر ضبط سے دوستوں کے کلیجے الٹ گۓ

ہاۓ علی قتل ہوگۓ

یہاں ہورہی تھی سینہ زنی نالہ و بکاہ
آئ کہیں قریب سے فضّـا کی یہ صدا
زہرا کی بیٹیوں کو نہیں یارا ضبط کا
بے چین ہیں وہ دیکھنے کو حال مرتضی

ہاۓ علی قتل ہوگۓ

کیا حال ہے پدر کا نہ آکر بتاؤ گے
حسنین سے کہو کہ جو ان سے چھپاؤں گے
حیدر کو جلد گھر میں اگر تم نہ لاو گے
زینب کو سر کھلے ہوۓ مسجد میں پاؤ گے

ہاۓ علی قتل ہوگۓ

آواز سن کے بولے علی یہ بجا نہیں
ہم بے سہارا بیکس و بے آشنا نہیں
ہیں پاس سب رفیق یہ اہل جفا نہیں
کوفہ ہے کہدو بیٹی سے یہ کربلا نہیں

ہاۓ علی قتل ہوگۓ

حسنین لے کے بابا کو پہنچے قریب در
سب ہٹ گۓ انیس جو آیا علی کا گھر
بیتاب ہو کے بیٹیاں نکلی برہنہ سر
لپٹی پدر سے اور ہوئيں اس طرح نوحہ گر

ہاۓ علی قتل ہوگۓ

آن لائــن فـــرش عـــزا
http://www.xainabbas.wordpress.com

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s