Wording – Ye Janaza Hai Ali(a.s) Ka Shah-e-Kheybar Geer Ka

صحفہ اول / اردو نوحے / مشہور و مــتـفــرق / یہ جنازہ ہے علی کا شاہ خیبر گیر کا

وصی و جانشین رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امام علی علیہ سلام کی شہادت کی مناسبت سے بارگاہ مقدس امام مہدی عج اللہ تعالی فرجہ الشریف میں اور تمام شیعان جہان و امت مسلمہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں

نوحہ خواں : –۔
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں

ویڈیو

اس ویڈیو میں یہ نوحہ فرحان علی (شجاعت رضوی، علی وارث) نے پڑھا ہے۔

اس ویڈیو میں یہ نوحہ حسین ویرجی نے پڑھا ہے۔

اس ویڈیو میں یہ نوحہ علی صفدر نے پڑھا ہے۔

یہ جنازہ ہے علی کا شاہ خیبر گیر کا
ہاۓ بابا مر گیا ہے شبر و شبیر کا

غم علی کی بیٹیوں کے پھر سے تازہ ہوگۓ
غم تازہ ہے جگر پر مادر دلگیر کا

یہ جنازہ ہے علی کا شاہ خیبر گیر کا
ہاۓ بابا مر گیا ہے شبر و شبیر کا

غم علی کی بیٹیوں کے پھر سے تازہ ہوگۓ
شبر و شبیر بھی کرتے ہیں ماتم باپ کا

یہ جنازہ ہے علی کا شاہ خیبر گیر کا
ہاۓ بابا مر گیا ہے شبر و شبیر کا

نزہ میں جانے علی کے کیا خیال آتا رہا
منہ کبھی زینب کا دیکھا اور کبھی شبیر کا

یہ جنازہ ہے علی کا شاہ خیبر گیر کا
ہاۓ بابا مر گیا ہے شبر و شبیر کا

سجدہ خالق پہ سر پر چل گئ تیغ ستم
کرگیا ہے سرخرو حیدر کو بھل شمشیر کا

یہ جنازہ ہے علی کا شاہ خیبر گیر کا
ہاۓ بابا مر گیا ہے شبر و شبیر کا

تھپکیاں دیتے رہے حضرت کبھی عباس کو
اور بازو چومتے تھے چاند سی تصویر کا

یہ جنازہ ہے علی کا شاہ خیبر گیر کا
ہاۓ بابا مر گیا ہے شبر و شبیر کا

باپ کی میت سے زینب کا لپٹنا بار بار
خوں رلاتا تھا وہ منظر صاحب تطہیر کا

یہ جنازہ ہے علی کا شاہ خیبر گیر کا
ہاۓ بابا مر گیا ہے شبر و شبیر کا

باپ کی میت سے زینب کا لپٹنا بار بار
دل ہلا دیتا ہے نوحہ خواہر شبیر کا

یہ جنازہ ہے علی کا شاہ خیبر گیر کا
ہاۓ بابا مر گیا ہے شبر و شبیر کا

ٹکٹکی باندھے ہوۓ دیکھا کیے کلثوم کو
ہاۓ وہ ظالم تصور شام کی تشہیر کا

یہ جنازہ ہے علی کا شاہ خیبر گیر کا
ہاۓ بابا مر گیا ہے شبر و شبیر کا

خوف غم میں گھر سے باہر آ نہ جاۓ بے ردا
منہ ہی تکتے رہ گۓ حسنین یوں ہمشیر کا

یہ جنازہ ہے علی کا شاہ خیبر گیر کا
ہاۓ بابا مر گیا ہے شبر و شبیر کا

آن لائــن فـــرش عـــزا
http://www.xainabbas.wordpress.com

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s