Wording – Baba Ne Mujhey Yaad Kiya Hai – Mahum, Saania & Adeeya Hashim (Ghamkhuran-e-Sakina) UK – 2010

صحفہ اول / اردو نوحے / ماہم، ثانیہ، ادعیہ ہاشم (غمخواران سکینہ)۔ / بابا نے مجھے یاد کیا ہے

Mahum Saania & Adeeya Hashim (Ghamkhuran-e-Sakina) UK
Mahum Saania & Adeeya Hashim (Ghamkhuran-e-Sakina) UK


شاعر : فخری
نوحہ خواں :
Mahum, Saania & Adeeya Hashim (Ghamkhuran-e-Sakina) UK
سال : 2010
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں


آ۔۔
گھر گۓ فوج کے نرغے ميں شہہ کرب و بلا
شاہ کونین نے اس وقت دی ھل من کی صدا
نصرت شاہ کا سینے سے اک طوفان اٹھا
خود کو جھولے سے گراکر علی اصغر نے کہا

امّاں مجھے مقتل کی رضا دو بابا نے مجھے یاد کیا ہے

یہ کہہ کے مدینے سے مجھے لاۓ تھے سرور
فہرست میں شہادت میں تیرا نام ہے اصغر
وقت آگیا پروان چڑھا دو بابا نے مجھے یاد کیا ہے

امّاں مجھے مقتل کی رضا دو بابا نے مجھے یاد کیا ہے

میں پیاس کی شدت سے نہیں رویا ہوں اماں
اس وقت اشاروں میں یہی گویا ہوں اماں
حاضر ہوں میں بابا کو بتا دو بابا نے مجھے یاد کیا ہے

امّاں مجھے مقتل کی رضا دو بابا نے مجھے یاد کیا ہے

جھولے میں مجاہد کبھی ٹہرا نہیں کرتے
لوری سے کسی حال میں بہلا نہیں کرتے
پوشاک شہادت کی پہنا دو بابا نے مجھے یاد کیا ہے

امّاں مجھے مقتل کی رضا دو بابا نے مجھے یاد کیا ہے

دم ناد علی کرکے بدل دو میرا جامہ
اور سر پہ سجادو علی اکبر کا عمامہ
قرآن کے پاروں کی ہوا دو بابا نے مجھے یاد کیا ہے

امّاں مجھے مقتل کی رضا دو بابا نے مجھے یاد کیا ہے

مظلوم پہ میدان میں ہے فوج کا ریلا
ظالم میرے بابا کو سمجھتے ہیں اکیلا
اماں مجھے عباس بنا دو بابا نے مجھے یاد کیا ہے

امّاں مجھے مقتل کی رضا دو بابا نے مجھے یاد کیا ہے

کیوں روتی ہو اس وقت جو رخصت کی گھڑی ہے
آواز امام آئی ہے نصرت کی گھڑی ہے
جذبات کی دیوار گرادو بابا نے مجھے یاد کیا ہے

امّاں مجھے مقتل کی رضا دو بابا نے مجھے یاد کیا ہے

گہوارے اور آغوش کی کچھ بات نہ ہوگی
پھر پیاری بہن سے بھی ملاقات نہ ہوگی
اک بار سکینہ سے ملا دو بابا نے مجھے یاد کیا ہے

امّاں مجھے مقتل کی رضا دو بابا نے مجھے یاد کیا ہے

تھے ماہم ہاشم یہی اصغر کے اشارے
فخری لب احساس سے اصغر یہ پکارے
جنت کا مسافر ہوں دعا دو بابا نے مجھے یاد کیا ہے

امّاں مجھے مقتل کی رضا دو بابا نے مجھے یاد کیا ہے

آن لائــن فـــرش عـــزا
http://www.xainabbas.wordpress.com

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s