Wording – Abbas(a.s) Ajao – Nadeem Sarwar 2010

صحفہ اول / اردو نوحے / سید ندیم رضا سرور / عباس(ع) آجاؤ

سید ندیم رضا سرور
سید ندیم رضا سرور

شاعر : ریحان اعظمی
نوحہ خواں : سید ندیم رضا سرور
سال : 2010
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔

آڈیو
یہ نوحہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
عباس(ع) آجاؤ.MP3
(Right Click / Save Target as or copy paste the link into new browser)

ویڈیو


آخری سلام آخری سلام
مقتل میں پہونچے جب شاہ والا
لاشے جواں اور خیموں کو دیکھا
دریا کو دیکھا پھر یہ پکارا
اب یہ سلام آخر ہے میرا
عباس آجاؤ بھائ اکیلا ہے

تنہا مسافر کو لاکھوں نے گھیرا ہے
عباس آجاؤ بھائ اکیلا ہے

تم نے نہ دیکھی غربت ہماری
زینب تھی لائ میری سواری
رخصت کا میری منظر عجب تھا
سینے سے لگ جاؤ بھائ اکیلا ہے

جب سے ہو بچھڑے عباس ہم سے
اہل حرم ہیں لپٹے علم سے
کیسے جئیے گی بالی سکینہ
کیا ہوگا بتلاؤ بھائ اکیلا ہے

لشکر کہاں کا جب تم نہیں ہو
اعداء تو خوش ہیں اب تم نہیں ہو
کتنا اکیلا کتنا ہوں تنہا
سینے میں ہے گھاؤ بھائ اکیلا ہے

دن بھر اٹھاۓ کتنے جنازے
اب کون ہے جو دے گا دلاسے
ہوتے اگر تم دیتے دلاسہ
آؤ چلے آؤ بھائ اکیلا ہے

مجھ پر برستے یہ سنگ دیکھو
بیکس کی تنہا ہی جنگ دیکھو
دیکھو نہ ٹوٹے نانا سے وعدہ
ہمت بڑھا جاؤ بھائ اکیلا ہے

جب شمر خنجر کو پھیرتا تھا
قاتل نے شہہ سے جب یہ سنا تھا
پیاسا گلا اس دم یہ پکارا
صورت دکھا جاؤ بھائ اکیلا ہے

سر شہہ کا آیا نوک سناں پر
آئ صدا یہ ریحان و سرور
بے سر پڑا ہے بھائ کا لاشہ
اب تو چلے آؤ بھائ اکیلا ہے

آن لائــن فـــرش عـــزا
http://www.xainabbas.wordpress.com

Azadari @ Facebook Join to become E-Azadar
http://www.facebook.com/pages/Azadari-Facebook-Join-to-become-E-Azadar/41017642979

شائع کردہ

2 خیالات “Wording – Abbas(a.s) Ajao – Nadeem Sarwar 2010” پہ

    1. Reply to Muhammad Abbas,
      سلام
      بہت شکریہ تصحیح فرمانے کا عموما ایسی غلطیاں لکھنے میں ہوجایا کرتی ہیں اور آپ لوگوں کی نشاندہی سے ہی سدھاری جاسکتی ہیں لہذا جہاں کہیں بھی ایسی غلطی بالخصوص آنلائن فرش عزا میں نظر آۓ تو براہ کرم آگاہ ضرور کیجیے گا۔

      تاخیر کے لیے معذرت۔ ۔ ۔

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s