Wording – Haye Merey Hussain(a.s)-o-Hassan(a.s) – Nadeem Sarwar 2010

صحفہ اول / اردو نوحے / سید ندیم رضا سرور / ہاۓ میرے حسین و حسن

سید ندیم رضا سرور
سید ندیم رضا سرور

شاعر : ریحان اعظمی
نوحہ خواں : سید ندیم رضا سرور
سال : 2010
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔

آڈیو
یہ نوحہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
ہاۓ میرے حسین و حسن.MP3
(Right Click / Save Target as or copy paste the link into new browser)

ویڈیو


ہاۓ میرے حسین و حسن

قید سے چھٹ کے آئ وطن
جب حسین و حسن کی بہن
قبر زہرا پہ جس دم گئ
لائ رو رو کہ لب پر سخن
امّاں امّاں امّاں

بھائ میرے حسین و حسن
چھلنی تیروں سے دونوں کے تن
اک کا تیروں کے زد پر جنازہ
اک کا تیروں کے اوپر جنازہ

ہاۓ میرے حسین و حسن

اک کو روتی ہوئ میں گئ ہوں
اک کو روتی ہوئ آرہی ہوں
یہ بھی صدمہ بہن نے اٹھایا
وہ بھی صدمہ بہن نے اٹھایا

ہاۓ میرے حسین و حسن

اماں دونوں شباب جناح ہیں
اماں دونوں ہی ناناۖ کی جاں ہیں
ایک نے پہلو نبیۖ کا نہ پایا
اک سے شہر نبیۖ کو چھڑایا

ہاۓ میرے حسین و حسن

اماں اک میری آنکھوں کا تارا
ایک کلثوم کا تھا دلارا
ایک کا ہاۓ جگر پارہ پارہ
ایک کو غربت میں لاکھوں نے مارا

ہاۓ میرے حسین و حسن

اک بقیع کی زینت بنا ہے
اک کا مدفن بنی کربلا ہے
اک نے امّاں کا پہلو بسایا
اک نے بیٹوں کو سینے لگایا

ہاۓ میرے حسین و حسن

وقت امّاں وطن مجھ کو لایا
بھائ کوئ نہ ملنے کو آیا
اک مجھ سے مدینے میں بچھڑا
اک نے کرب و بلا کو بسایا

ہاۓ میرے حسین و حسن

قبر زہرا سے آواز آئ
بیٹی زینب تیرے دونوں بھائ
رو کے کہتے ہیں اے امّاں زہرا
کیوں لحد پر نہیں کوئ سایہ

ہاۓ میرے حسین و حسن

کہہ دو دنیا سے ریحان و سرور
وقت بدلہ ہے بدلہ ہے منظر
جن کے لاشوں پہ کل ظلم ڈھایا
ان کا بنتا ہے گھر گھر جنازہ

ہاۓ میرے حسین و حسن

آن لائن فرش عزا
http://www.xainabbas.wordpress.com

Azadari @ Facebook Join to become E-Azadar
http://www.facebook.com/pages/Azadari-Facebook-Join-to-become-E-Azadar/41017642979

شائع کردہ

ایک خیال “Wording – Haye Merey Hussain(a.s)-o-Hassan(a.s) – Nadeem Sarwar 2010” پہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s