Wording – Achchey Merey Baba – Nadeem Sarwar 2010

صحفہ اول / اردو نوحے / سید ندیم رضا سرور / اچھے میرے بابا

سید ندیم رضا سرور
سید ندیم رضا سرور

شاعر : ریحان اعظمی
نوحہ خواں : سید ندیم رضا سرور
سال : 2010
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔

آڈیو
یہ نوحہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
اچھے میرے بابا.MP3
(Right Click / Save Target as or copy paste the link into new browser)

ویڈیو


ہاۓ کیا عالم تنہائ ہے
جب آخری رخصت کو چلے سید والا
کہرام تھا دل ہوتے تھے غم سے تہہ و بالا
شبیر نے گودی سے سکینہ کو اتارا
غازی کو کبھی اکبر و قاسم کو پکارا
بابا کو قسم دے کے بلاتی تھی سکینہ
سر پیٹتی پیچھے چلی جاتی تھی سکینہ
اچھے میرے بابا ہاۓ کیا عالم تنہائ ہے

اچھے میرے بابا نہ سکینہ سے چھپانا
کہیں دور نہ جانا

دل روتا ہے کیوں پہنا ہے ملبوس پرانا
کہیں دور نہ جانا

اس طرح سفر پر کوئ جاتا نہیں دیکھا
پہنے تمہیں ایسا کبھی کرتا نہیں دیکھا
میں جان گئ آج ہے مقتل میں ٹھکانہ
کہیں دور نہ جانا

شہہ بولے میں قربان میری جان سکینہ
اک وعدہ ہے جو آج نبھانا ہے سکینہ
خیموں سے نکل کر نہ ہمیں ڈھونڈنے آنا
کہیں دور نہ جانا

کل رات سے بے چین تھے میں دیکھ رہی تھی
میں سینے پہ لیٹی تھی مگر سوئ کہاں تھی
اب سمجھی تمہيں ہم سے بہت دور ہے جانا
کہیں دور نہ جانا

آتا ہے نظر حال غریبی کا تمہاری
لگتا ہے یہ سامان یتیمی کا ہماری
بابا ہمیں جینے نہیں دیتا یہ زمانہ
کہیں دور نہ جانا

اکبر کبھی اصغر کبھی قاسم نے رلایا
جو رن کو گیا آج پلٹ کر نہیں آیا
بھولی نہیں اب تک میں چچا جان کا جانا
کہیں دور نہ جانا

پہلو سے شہہ دیں کے نہ ہٹتی تھی سکینہ
دامن کبھی قدموں سے لپٹتی تھی سکینہ
تڑپاتا ہے یہ آپ کا دامن کو چھڑانا
کہیں دور نہ جانا

اے سرور و ریحان یہ کہنے لگے سرور
ہم بھی وہیں جاتے ہیں جہاں سوتے ہیں اصغر
بیٹی پھوپھی اماں کو نہ رو کے رلانا
کہیں دور نہ جانا

آن لائن فرش عزا
http://www.xainabbas.wordpress.com

Azadari @ Facebook Join to become E-Azadar
http://www.facebook.com/pages/Azadari-Facebook-Join-to-become-E-Azadar/41017642979

شائع کردہ

ایک خیال “Wording – Achchey Merey Baba – Nadeem Sarwar 2010” پہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s