Wording – Zinda Rahey Hussain(a.s) – Nadeem Sarwar 2010-2011

صحفہ اول / اردو نوحے / سید ندیم رضا سرور / زندہ رہے حسین تیرا غم

سید ندیم رضا سرور
سید ندیم رضا سرور

شاعر : ہلال نقوی
نوحہ خواں : سید ندیم رضا سرور
سال : 2010-2011
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔

آڈیو
یہ نوحہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
زندہ رہے حسین(ع) تیرا غمMP3
(Right Click / Save Target as or copy paste the link into new browser)

ویڈیو


زندہ رہے حسین
زندہ رہے حسین تیرا غم، تیرا غم مناۓ گے
اے فاطمہ کے لعل یہ وعدہ نبھائيں گے

گھر میں ہمارے آئيں گی مجلس میں فاطمہ
فرش عزا کے ساتھ یہ دل بھی بچھائيں گے

جھولیں عماریاں یہ شبیہیں یہ تازیے
تہذیب غم سے درد کے منظر سجائيں گے

یہ ان کا ہے جلوس جو پیاسے ہوۓ شہید
ہم اس کے راستے میں سبیلیں لگائيں گے

کہتے ہیں چھوٹے چھوٹے سے بچے یہ باپ سے
اک روز بابا جاں یہ علم ہم اٹھائيں گے

کچھ دیر ذوالجناح میرے گھر پہ روک دو
پیاسے کی اس سواری کو پانی پلائيں گے

بچپن سے ہے دعا کہ بنائيں گے گھر جہاں
عاشور خانہ گھر میں وہاں ہم سجائيں گے

گھر میں اگر ہو نذر سکینہ تو ہے یقین
اس نذر میں سکینہ کے عمّو بھی آئيں گے

اس شان کے ملے ہيں نمازی حسین کو
تیروں کے سامنے یہ مصّلے بچھائيں گے

بچوں کو اپنے سجدہ شبیر کی قسم
ماتم کے ساتھ ساتھ نمازيں سکھائيں گے

راہ حسینیت کے شہیدوں سلام لو
تم کو نہ اپنے دل سے کبھی ہم بھلائيں گے

بعد ظہور ہوگا محرم کا یہ حشم
ہم کربلا امام(عج) کے ہمراہ جائيں گے

نوحہ بھی سفیر عزا سرور و ہلال
جس دیس میں بھی جائيں گے نوحہ سنائيں گے

زندہ رہے حسین تیرا غم، تیرا غم مناۓ گے
زندہ رہے حسین

آن لائن فرش عزا
http://www.xainabbas.wordpress.com

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s