Wording – Ilahi Ilahi Ta Inqilab-e-Qaim(ajtf) – Dasta-e-Imamia 2003

صحفہ اول / اردو نوحے / دستہ امامیہ / الہی الہی تا انقلاب قائم(عج)۔

دستہ امامیہ
دستہ امامیہ

شاعر: ہلال نقوی
نوحہ خواں : دستہ امامیہ
سال : 2003
کمپوزر : زین عباس
اس کلام کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں


الہی الہی
کربلا سے آتی ہے صدا
شام و کاظمین و سامرہ
نجف مدینہ دشت نینوا
ہے یہ ذرے ذرے کی صدا
ہاتھ جب دعا میں اٹھ گیا
جب بھی سجدہ گاہ پہ سر جھکا
دل کی تہہ سے عشق جب چلا
سب کے لب پہ آگئ دعا
الہی الہی
قائم رہے یہ ماتم
تا انقلاب قائم(عج)۔
اے خدا دلوں سے یہ جدا نہ ہو
جب تلک ظہور حق نہ ہو

یہ جتنے واقعے ہیں تاریخی و سماجی
اک ان میں کربلا ہے، رسمی نہ اک رواجی
ماتم ہے درحقیقت اک روح احتجاجی
قائم رہے یہ ماتم تا انقلاب قائم(عج)۔

کب سے ہے اہل حق میں جذبے یہ اضطرابی
ہر رنگ کربلائ ہر ڈھنگ بوترابی
ماتم وہی کریں گے جو ہونگے انقلابی
ٹہرے گا اب نہ ماتم تا انقلاب قائم(عج)۔

ماتم ہر اک ادا میں ہر طور میں رہے گا
ہر جبر میں رہے گا ہر جور میں رہے گا
مظلوم کا یہ ماتم ہر دور ميں رہے گا
ہوگا کبھی نہ یہ کم تا انقلاب قائم(عج)۔

اے ماتمی جوانوں تم سے خدا ہو راضی
جن میں حسینیت ہے جیتے ہیں سر کی بازی
جابر کے سامنے بھی سچ بولتے ہیں غازی
یہ سر کبھی نہ ہو خم تا انقلاب قائم(عج)۔

ملّت کی زندگی میں جذبے یہ کربلا کے
ہر ذہن ہر نظر میں انداز یہ وفا کے
ہر خطئہ زمیں پر یہ سلسلہ عزا کے
یونہی رہیں گے محکم تا انقلاب قائم(عج)۔

شبیر کی شہادت سب کے لیے ہے محکم
زمانہ جاری رہے گا ماتم
اس فکر کربلا کو محدود کیوں کریں ہم
ہر ہر نفس محرم تا انقلاب قائم(عج)۔

عباس کا یہ پرچم جب بھی کہیں اٹھے گا
اس کے تلے ہمیشہ یہ قافلہ چلے گا
پرچم کے سائباں میں ماتم صدا رہے گا
اونچا رہے یہ پرچم تا انقلاب قائم(عج)۔

کرتی رہی یہ دنیا اس غم سے استفادہ
اس کے جلوس اب بھی بڑھتے ہیں پاپیادہ
ہر سال سوگ اس کا ہوتا رہے زیادہ
ماتم رہے یہ پیہم تا انقلاب قائم(عج)۔

ہونٹوں پہ ذکر ان کا جب بھی ہلال آیا
جب بھی بقاۓ حق کا کوئ سوال آیا
اے کربلا کے مقتل تیرا خیال آیا
ہے یہ خیال ہر دم تا انقلاب قائم(عج)۔

اے خدا دلوں سے یہ جدا نہ ہو
جب تلک ظہور حق نہ ہو
الہی الہی
قائم رہے یہ ماتم
تا انقلاب قائم(عج)۔

آن لائــن فـــرش عـــزا
http://www.xainabbas.wordpress.com

خِرَد

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s