Wording – Zahoor kab hoga – Ali Safdar 2008

صحفہ اول / اردو نوحے / علی صفدر / ظہور کب ہوگا

علی صفدر
علی صفدر

شاعر: —-
نوحہ خواں : علی صفدر
سال : 2008
کمپوزر : زین عباس
اس کلام کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں


ظہور کب ہوگا ، ظہور کب ہوگا
خبر تو دو میرے مولا(عج) ظہور کب ہوگا

اندھیری دنیا میں روشن یہ نور کب ہوگا
خبر تو دو میرے مولا(عج) ظہور کب ہوگا

تڑپ رہے ہیں اس حسرت میں آج ہم مولا
خدا کے واسطے اب کیجیے کرم مولا
یہ حال ہے کہ نکلتا ہے اپنا دم مولا
جبینیں ڈھونڈتی ہیں آپ کے قدم مولا

خبر تو دو میرے مولا(عج) ظہور کب ہوگا

تمہی سے ملنے کو ہم جمکران تک پہنچے
جہاں پہ آۓ علی اس مکان تک پہنچے
سمندروں میں پھرے ہر جہان تک پہنچے
نشانی ہے جو تیری اس نشان تک پہنچے

خبر تو دو میرے مولا(عج) ظہور کب ہوگا

گئ ہے جیسے دبے پاؤں غیبت صغرا
اسی طریقے سے رخصت ہو غیبت کبری
تمہارے دید کی صورت یہی ہے اب مولا
زمانہ دیکھے امامت کا آخری جلوہ

خبر تو دو میرے مولا(عج) ظہور کب ہوگا

کریں گے آپ جو مکہ سے کربلا کا سفر
ہمارا نام بھی ہو کاش پَرِسَر محضر
چلیں گے ساتھ تمہارے جو مونس و یاور
بس ایسے وقت کا طالب ہے یہ دل مضطر

خبر تو دو میرے مولا(عج) ظہور کب ہوگا

تمہارے نام پہ صدقے کریں یہ سر کیسے
لٹائيں شام غریباں میں اپنا گھر کیسے
ہمارے حال کی پہنچے تمہیں خبر کیسے
ظہور ہوگا تمہارا یہاں مگر کیسے

خبر تو دو میرے مولا(عج) ظہور کب ہوگا

بلائيں جائيں گے اکبر اذاں سنانے کو
بڑھیں گے دست بریدہ علم اٹھانے کو
چلیں گے جھولے سے اصغر بھی مسکرانے کو
مگر نہ جاۓ گا اب کوئ قید خانے کو

خبر تو دو میرے مولا(عج) ظہور کب ہوگا

امان سروں سے بھی چھن جاۓ گی ردا کی قسم
دھواں کلیجوں سے اٹھے گا کربلا کی قسم
عدو کوئ نہ بچے گا یہاں خدا کی قسم
کٹے گے دست ستم بازو وفا کی قسم

خبر تو دو میرے مولا(عج) ظہور کب ہوگا

عباد تو آج ہے سرور کے سوگواروں میں
خدا کرے کہ یہی کل ہو ان بہاروں میں
پئے جہاد ہو مقتل کے سب سواروں میں
لہو عباد کا بھی شامل ہو جانثاروں میں

خبر تو دو میرے مولا(عج) ظہور کب ہوگا

اندھیری دنیا میں روشن یہ نور کب ہوگا
خبر تو دو میرے مولا(عج) ظہور کب ہوگا

آن لائــن فـــرش عـــزا
http://www.xainabbas.wordpress.com

خِرَد

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s