براۓ دل دختر، علی جی، 2012/13

صحفہ اول / اردو نوحے / علی شناور علی جی / براۓ دل دختر

نوحہ خواں علی جی
نوحہ خواں علی جی


شاعر : ریحان اعظمی
نوحہ خواں : فرزند ندیم رضا سرور علی جی
سال : 2012-2013
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں

یہ نوحہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
براۓ دل دخترMP3
(Right Click / Save Target as or copy paste the link into new browser)

ہاۓ حسینا واۓ حسینا
اے واۓ سکینہ اے واۓ سکینہ
یہ رخصت آخر ہے پکارے شہہ والا
اے زینب و کلثوم، رباب اور رقیہ
تم سب پہ سلام آخری اللہ کو سونپا
لپٹی ہوئی قدموں سے یہ کہتی تھی سکینہ

اے کل کے مددگار ‘ مدد کرنے کو آؤ
یا فاطمہ زہرا(س) میرے بابا کو بچاؤ

بابا نہ کہو بابا
تم ساتھ رہو بابا
کچھ ہم سے سنو بابا
آگے نہ بڑھو بابا
آرام کرو بابا
براۓ دل دختر
خیمے میں چلو بابا

اے کل کے مددگار ‘ مدد کرنے کو آؤ
یا فاطمہ زہرا(س) میرے بابا کو بچاؤ

میں جان گئ بابا
پہچان گئ بابا
قربان گئ بابا
تلواروں میں جاؤ گے
پھر تم بھی نہ آؤ گے
براۓ دل دختر
تم ہم کو نہ تڑپانا

اے کل کے مددگار ‘ مدد کرنے کو آؤ
یا فاطمہ زہرا(س) میرے بابا کو بچاؤ

بابا یہ میرے بابا
لازم ہے اگر جانا
یہ ہم سے کرو وعدہ
جب شب کا ہو سناٹا
اور میری صدا سننا
براۓ دل دختر
تم لوٹ کے آجانا

اے کل کے مددگار ‘ مدد کرنے کو آؤ
یا فاطمہ زہرا(س) میرے بابا کو بچاؤ

شہہ بولے سکینہ جب
سو جان سے میں قرباں
اس طرح نہ ہو گریاں
اک وعدہ نبھانا ہے
اک قرض پرانا ہے
براۓ دل دختر
براۓ دل بابا
تم آج دعا کرنا

اے کل کے مددگار ‘ مدد کرنے کو آؤ
یا فاطمہ زہرا(س) میرے بابا کو بچاؤ

پرسہ ہے پئہ مولا
ریحان و علی جی کا
کرتے تھے حرم نوحہ
سرور نے کہا بیٹی
ساعت ہے جدائی کی
براۓ دل دختر
براۓ دل بابا
مقتل نہ چلی آنا

اے کل کے مددگار ‘ مدد کرنے کو آؤ
یا فاطمہ زہرا(س) میرے بابا کو بچاؤ

آن لائــن فـــرش عـــزا
http://www.xainabbas.wordpress.com

شائع کردہ

ایک خیال “براۓ دل دختر، علی جی، 2012/13” پہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s