لاش اکبر کی جو، فراز حیدر، انجمن رضائےحسینی

صحفہ اول / اردو نوحے / انجمن رضاۓ حسینی / لاش اکبر(ع) کی جو مقتل سے اٹھا لاۓ حسین(ع)-(رضاۓ حسینی)۔

سید فراز حسین زیدی
سید فراز حسین زیدی

شاعر : —-
نوحہ خواں : سید فراز حسین زیدی – انجمن رضاۓ حسینی
سال : —-
کمپوزر : زین عباس
اس نوحے کے تحریر کرنے میں اگر کوئی غلطی سرزد ہوگئی ہوں تو اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔

آڈیو
یہ نوحہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں
لاش اکبر(ع) کی جو مقتل سے اٹھا لاۓ حسین(ع)-(رضاۓ حسینی)۔.MP3
(Right Click / Save Target as or copy paste the link into new browser)

ویڈیو

ہاۓ اکبر ہاۓ اکبر ہاۓ اکبر ہاۓ اکبر
لاش اکبر کی جو مقتل سے اٹھا لاۓ حسین
چاند کو شام کے بادل سے اٹھا لاۓ حسین

دیکھ لے آخری دیدار پسر مرتا ہے
سامنے آنکھوں کے یہ نور نظر مرتا ہے
دم ہے سینے میں رکا زخموں سے خوں جاری ہے
ہاۓ بانو تیرا گھر لٹنے کی تیاری ہے
چاند کو شام کے بادل سے اٹھا لاۓ حسین

ہاتھ پھیلا کے یہ چلائی کہ ہاۓ ہاۓ میرے لعل
راس آیا نہ میرے بچے کو اٹھارواں سال
ٹکڑے تیغوں سے بدن ہوگیا سارا ہاۓ ہاۓ
کون تھا جس نے میرے شیر کو مارا ہاۓ ہاۓ
چاند کو شام کے بادل سے اٹھا لاۓ حسین

زخمی ہونے کی خبر کس نے میری پہنچائی
جھوٹ ہے میں نے تو ہرگز نہیں برچھی کھائی
مرگ سے پہلے ہو ماتم یہ زبوں ہے اماں
میرے کپڑوں پہ تو عباس کا ہے خوں اماں
چاند کو شام کے بادل سے اٹھا لاۓ حسین

بولی بانو کے جو کہتے ہو خدا یونہی کرے
اے میرے لعل یہ ماں تیری بلا لے کے مرے
مجھ کو معلوم ہوا خلق سے، جاتے ہو تم
ہاۓ میرے رونے کے سبب زخم چھپاتے ہو تم
چاند کو شام کے بادل سے اٹھا لاۓ حسین

سب تیرے دل کی میرے دل کو خبر ہے بیٹا
ہاتھ سینے پہ تیرا خون میں تر ہے بیٹا
سنسناتا ہے بدن جان چلی جاتی ہے
ہاۓ اس لہو سے تو میرے دودھ کی بو آتی ہے
چاند کو شام کے بادل سے اٹھا لاۓ حسین

اے میرے شیر تجھے لطف جوانی نہ ملا
دودھ پی پی کے پلے اور تمہیں پانی نہ ملا
مرگۓ مجھ کو دلہن بھی نہ دکھائی بیٹا
خاک میں مل گئی بانو کی کمائی بیٹا
چاند کو شام کے بادل سے اٹھا لاۓ حسین
لاش اکبر کی جو مقتل سے اٹھا لاۓ حسین

آن لائن فرش عزا
http://www.xainabbas.wordpress.com

شائع کردہ

اپنی راۓ دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s